آلو کی ترکاری ۔ کچھ یادیں اور ترکیب

2,052

آلو بنانے کا سب سے بہترین طریقہ

آلو کی ترکاری /بجھیا سے خوشگوار یادیں وابستہ ہیں ۔صبح کے ناشتے میں حلوہ پوری کے ساتھ آلو کی ترکاری کا ساتھ ان مزیدار یادوں کا ایک حصہ ہے۔ہم میں سے بہت سے لوگ اس ناشتے کو خوشگوار ماحول کا حصہ جانتے ہیں ۔
حلوہ پوری کھائی جاتی ہے جب:
1۔گھر کے تمام افراد گھر پر موجود ہوں۔اتوار یا چھٹی کا کوئی دن
2۔ موسم اچانک خوشگوار ہوجائے۔
3۔گھر پر مہمان موجود ہوں( خاص طور پر بیرون ملک سے آئے ہوئے مہمان)
4۔شادی کے دوسرے دن دلہن کے گھر سے آیا ہوا ناشتہ۔
5۔مائیوں یا ڈھولکی کے کھانوں کا حصہ
6۔کسی بھی دن سمندر کے کنارے جاتے ہوئے یا وہاں پہنچ کر۔
7۔آفس کی کسی کامیابی پر۔
8۔جب آپ کو کھانے کا دل چاہے
بہر حال سارے ہی اچھے مواقع ہیں ۔
واپس آلو کی ترکاری کی طرف آتے ہیں میرے لئے یہ حلوہ پوری کا سب سے بہترین حصہ ہے ۔کیونکہ میرے گھر والے پوری کے ساتھ حلوے کے بجائے ترکاری زیادہ مانگتے ہیں ۔
حلوہ پوری سے ہٹ کر آلو کی ترکاری کو دوپہر یا رات کے کھانے میں بھی دم کے قیمے کی سائیڈ ڈش کے طور پر گرم گرم پراٹھے یا کچوری کے ساتھ بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔
اس ڈش کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے اسے بنانا نہایت آسان ہے اور یہ بہت جلدی بن جاتی ہے۔ضروری نہیں کہ خستہ کچوریاں ہی ہونگی تو ترکاری کھائی جائے گی۔ آپ اپنی من پسند کسی بھی چیز کے ساتھ اسے کھا سکتے ہیں ۔
آلو ئوں کوگل جانے تک ابال کر چھیل لیں، خیال رہے کہ بہت زیادہ نرم نہ ہوں۔کیونکہ ابھی انھیں دوسرے مصالحوں کے ساتھ مزید پکنا ہے۔ان آلوئوں کو چمچے یا کانٹے کی مدد سے کچل لیں۔
ایک برتن میں تیل گرم کرکے اس میں کلونجی، رائی دانہ اور کڑی پتہ ڈالیںاگر چاہیں تو اس میںبھگار کے اور مصالحے بھی ملا سکتے ہیں ۔کچھ لوگ زیرہ اور ثابت یا پسا ہوا دھنیہ بھی شامل کرتے ہیں۔
یہ چیزیں تلنے کے بعد اس میں آلو ،کٹی مرچ ،ہلدی اور نمک شامل کریں۔چند سیکنڈکے لئے بھونیں پھر اس میں املی کا پانی اور سادہ پانی شامل کریں ۔اس میں ابال آجائے تو ایک منٹ تک ابلنے دیں پھر اس میں ہری مرچ ڈال کر 5سے 7 منٹ کے لئے ہلکی آنچ پر پکائیں۔
اپنی مرضی کے مطابق ترکاری کو گاڑھا کرلیں۔
اچار اور پوری کے ساتھ پیش کریں اورخود بھی مزہ لیں ۔

مزید جانئے :مغلئی پلاؤ

ترکیب:آلو کی بجھیا

اجزاء:
4 درمیانے آلو
2 کھانے کے چمچ تیل
آدھا چائے کا چمچ کلونجی
آدھا چائے کا چمچ رائی
3۔4 کڑی پتے
ہلدی ایک چٹکی
نمک حسب ذائقہ
آدھا چائے کا چمچ کٹی ہوئی مرچ
چوتھائی کپ املی کا پانی
1۔2 کپ پانی
2 ثابت ہری مرچیں

مزید جانئے :لوکی کا حلوہ ،صحت اور ذائقہ ساتھ ساتھ

طریقہ:

آلو چھیل کر ابال لیں ۔چمچے کی مدد سے کچل لیں۔لیکن باریک نہ کریں ،آلو کے ٹکڑے نظر آنے چاہیئیں۔
ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں کلونجی ،رائی اور کڑی پتہ ڈالیں ۔جب تل جائیںتو اس میں آلو،کٹی مرچ اور ہلدی شامل کے چند سیکنڈ کے لئے بھونیں۔
املی کا پانی اور ترکاری کو جتنا گاڑھا رکھناہے اس کے حساب سے سادہ پانی شامل کرکے پکائیں ابال آنے پر ایک منٹ تک پکنے دیں پھر اس میںہری مرچ شامل کرکےہلکی آنچ پر مزید5سے7 منٹ کے لئے پکائیں۔
اپنی پسند کے مطابق گاڑھا کرلیں۔
اچار اور پوریوں کے ساتھ پیش کریں۔
اگر آپ کو املی نہیں پسند تو کھٹا کرنے کے لئے اس میں دو ٹماٹر یا گاجر کا اچار شامل کردیں۔اگر آپ کو ٹماٹر استعمال کرنا ہیں توآلو ڈالنے سے پہلے ٹماٹر بیج سمیت ڈال 5تا 7 منٹ کے لئے پکائیں پھر آلو شامل کریں۔

یہ آرٹیکل انگریزی میں پڑھئے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...