گوندنی سستامگر کارآمد پھل کے بے شمارفائدے

5,904

گوندنی ایک بہت سستامگرکارآمد اورنفع بخش پھل ہے۔جس کے نام اور استعمال سے بہت سے لوگ ناواقف ہیں۔پکی ہوئی گوندنی ذائقے میں میٹھی ہوتی ہے۔گوندنی کولسوڑے کی چھوٹی بہن بھی کہاجاتاہے۔جیساکہ اسکے نام سے ظاہر ہے کہ گوندنی اسی لئے اس پھل میں چپک اورلیس ہوتا ہے۔جوانسانی جسم کے لئے مفید ہے۔لیکن ایک وقت میںآٹھ سے دس عد د دانوں سے زیادہ استعمال نہ کریں۔
اسے آپ پھل کے طورپرخالی بھی کھاسکتے ہیں اوریہ بہت سی بیماریوں کے علاج میں نہایت مفید ثابت ہوتی ہے۔جیسے یہ فالج اورذیابیطس سے بچاتی ہے اوراسکاشربت دل کی بیماریوں کے لئے بے حد مفید ہے۔کھانسی ،نزلہ زکام،،منہ کے چھالے اورگلے کے امراض کے لئے فائدہ مند ہے۔آنتوں کے امراض اوریوٹی آئی انفیکشن دورکرتی ہے۔یہ جسم کوتروتازہ رکھتی ہے اوراس کی مدد سے خوبصورتی میں اضافہ،درد کی دوا اوربیماریوں کاخاتمہ کیاجاسکتاہے۔یہ بہت کم وقت کے لئے آتی ہیں اسی لئے اسے آپ سکھاکربھی محفوظ رکھ سکتے ہیں تاکہ پورے سال آسانی سے استعمال کرسکیں۔

۱۔کمردرد

رات کودس عدد گوندنی چمچ سے مسل کرایک گلاس پانی میں بھگودیں۔صبح اس پانی میں ادرک کے چھوٹے ٹکڑے کاعرق شامل کریں اورپی لیں کمردرد میں آرام آئے گا۔اسکے بعد دہی کھائیں اوراگر کسی کوٹھنڈ کامسئلہ ہوتو وہ دہی کی جگہ ہلدی ملادودھ استعمال کریں۔

۲۔گھٹنوں کادرد

اگر آپ گھٹنوں کے درد میں مبتلاہیں تو گوندنی کوپیس کرزیتون کے تیل میں ملاکرگھٹنوں کامساج کرنے سے گھٹنوں کادرد دورہوجاتاہے۔لیکن مساج پہلوانوں کی طرح نہیں بلکہ ہلکے ہاتھ سے کریں۔

۳۔خشک کھانسی

اسکے ذریعے خشک کھانسی کوختم کیاجاسکتاہے۔آٹھ عدد گوندنی لے کراسے میش کرلیں یاچمچ کی مدد سے مسل کراسکے بیج نکال دیں۔پھراسمیں تھوڑی سی مصری ملاکرکھالیں اوراس پر نیم گرم دودھ پی لیں تو خشک کھانسی سے نجات مل جائے گی۔

۴۔نزلہ زکام

آٹھ عدد گوندنی میش کرکے اسمیں آدھاآدھاچمچ ملیٹھی اورسونف شامل کریں۔پھر اس آمیزہ کوڈیڑھ کپ پانی میں پکاکرچھان کرپی لیں۔اس سے نزلہ زکام دوربندناک بھی کھل جائے گی۔اگرڈسٹ الرجی ہوتو اسمیں آدھی چمچ خشخاش کااضافہ بھی کردیں۔

۵۔منہ کے چھالے

رات کوآٹھ عدد گوندنی چمچ سے دباکرگلاس میں ڈالیں اوراسمیں آدھاچمچ ملیٹھی پاؤڈر شامل کرکے پانی ملادیں۔صبح پی لیں اس سے منہ کے چھالوں کے ساتھ ساتھ گلے کی خراش اورخشک کھانسی بھی دورہوجاتی ہے۔

۶۔یوٹی آئی انفیکشن

آٹھ عدد گوندنی میش کرکے اورسفید صندل پاؤڈر آدھاچمچ ملاکر ایک پیالہ پانی میں رات کو بھگودیں۔صبح چھان کرمصری ملاکرپی لیں۔یوٹی آئی انفیکشن دورکرنے میں مفید ہے۔

۷۔بیوٹی کیلئے

گوندنی میں اینٹی ایجنگ صلاحیت پائی جاتی ہے۔بادام کی کھل اورگوندنی کاپیسٹ پانی میں ملاکرہاتھ پیروں پرلگائیں۔فوری طورپریہ میل صا ف کرتاہے۔جلد کوموئسچرائز کرکے نرم وملائم اورصاف رکھتاہے۔

۸۔آنکھوں کے گرد لائنیں

اگر آنکھوں کے گرد لائنیں پڑ رہی ہوں توخالی گوندنی ہاتھ سے مسل کرآنکھوں کے گرد لگاکرکچھ دیر ریلیکس ہوجائیں پھر دھولیں۔ایک دن چھوڑ کریہ عمل کرنے سے آنکھوں کے گرد پڑی لائنیں دورہوجائیں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...