ناریل پانی کے حیرت انگیز فوائد

2,352

ناریل ذائقے میں بہت مزیدار اور ساتھ ساتھ مختلف فوائد کا حامل بھی ہوتا ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہنا کہ ناریل کا پانی بھی کیا کچھ کرسکتا ہے؟ناریل کا پانی یا عرق قدرتی طور پر تازہ دم کردینے والا مشروب ہے جو کہ آسانی سے ہضم بھی ہوجاتا ہے۔اس میں ایسے متعدد وٹامنز اور منرلز ہوتے ہیں جو کہ جسم میں پانی کی مقدار برابر رکھنے میں مدد دینے کے ساتھ دیگر فوائد پہنچاتے ہیں جو درج ذیل ہیں۔

نظام ہاضمہ کو بہتر بنائے

بائیو ایکٹیو اجزاءکی موجودگی اور فائبر کا اجتماع اس مشروب کو بدہضمی سے بچاؤ کے لیے مددگار بناتے ہیں جبکہ معدے میں تیزابیت کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔ اگر آپ کو پیٹ پھولنے یا معدے میں تیزابیت کا سامنا ہو، تو ایک گلاس ناریل کا پانی پینا اس احساس کو کم کردیتا ہے۔

موٹاپے اور توند نجات دلائے

سافٹ ڈرنکس اور دیگر میٹھے مشروبات کی جگہ ناریل پانی کا استعمال موٹاپے سے بچاؤ کے لیے فائدہ مند ہے، درحقیقت یہ صرف 14 دن میں توند میں نمایاں کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ کم کیلوریز مشروب پیٹ کو دیر تک بھرے رکھنے کا احساس دیتا ہے، کھانے سے قبل ایک گلاس اس مشروب کا استعمال آپ کو زیادہ کھانے نہیں دے گا۔


یہ بھی پڑھئے :بادام ۔ایک مکمل غذا

جسم میں نمی کی مقدار برقرار رکھے

اس مشروب کی جسم میں نمی کو برقرار رکھنے کی خوبی جسم کے لیے درکار سیال فراہم کرتا ہے، یہ تازہ دم کرنے کے ساتھ کچھ میٹھا ہوتا ہے جو کہ منہ کا ذائقہ بھی بہتر کرتا ہے۔

بلڈ پریشر کو کم کرے

اس میں موجود وٹامن سی، میگنیشم اور پوٹاشیم جیسے اجزاءناریل کے پانی کو بلڈ پریشر کی سطح کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ روزانہ ایک گلاس اس کا استعمال مطلوبہ نتائج میں مدد دے سکتا ہے۔

جلد کو ہموار بنائے

اینٹی آکسائیڈنٹس کا اچھا ذریعہ ہونے کی وجہ سے ناریل کا پانی جسم میں موجود زہریلے مواد کو نکال باہر کرتا ہے اور ضروری غذائیت فراہم کرتا ہے۔ پینے کے علاوہ اسے روزانہ چہرے پر لگانا بھی فائدہ مند ہوتا ہے جو کہ جلد کو صحت مند اور خوبصورت بناتا ہے۔

انرجی ڈرنک کا بہترین متبادل

ناریل کا پانی ایسا مشروب ہے جو ورزش یا کھیل کود کے دوران الیکٹرولائٹ کا توازن بحال کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اسے کسی بھی کھیل سے قبل اور بعد میں پیا جاسکتا ہے جبکہ اس میں موجود پوٹاشیم کی مقدار بھی کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ اسے کسی اسپورٹس یا انرجی ڈرنک سے زیادہ بہتر بناتی ہے۔

عمر کے اثرات کو کم کرے

ناریل کا پانی ایک نباتاتی ہارمون cytokinins کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جو کہ صحت پر جادوئی اثرات مرتب کرتا ہے، یہ ہارمون نہ صرف خلیات کو ریگولیٹ کرتا ہے بلکہ عمر بڑھنے کے جسم پر مرتب ہونے والے اثرات کو بھی سست کرتا ہے۔اسی طرح اس کا استعمال کینسر جیسے مرض سے بچانے میں بھی ممکنہ طور پر مدد دیتا ہے۔

مزاج کوخوشگوار بنائے

اس مشروب میں کئی اقسام کے وٹامنز موجود ہیں، ان میں سے بی کمپلکیکس وٹامنز ذہنی تناؤ میں کمی لانے میں مدد دیتے ہیں اور مزاج کا چڑچڑا پن کم ہوتا ہے۔ اس میں موجود مگنیشیم ڈپریشن میں کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں


مزید جانئے :آنکھوں کا انفیکشن،احتیاط اور علاج

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...