چکوترے کے بے شمار فوائد جانئے

2,161

گریپ فروٹ یا چکوترا اکثر افراد کو پسند ہوتا ہے اور ہوسکتا ہے  کہ آپ کو  یہ بات معلوم ہو کہ یہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے مفید ہے۔مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ جلد کو بھی بہتر کرتا ہے؟یہاں اس مزیدار پھل کےصحت بخش فوائدبتائے جارہے ہیں ۔

بڑھاپے کے عمل کے خلاف مزاحمت

چکوترے میں کافی مقدار میں اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو جلد کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ جھریوں کے خلاف مزاحمت بھی کرتے ہیں۔ اس پھل میں ایک جز سپیرمیڈائن بھی پایا جاتا ہے اور ایک طبی تحقیق کے مطابق یہ جز خلیات کے عمر بڑھنے کے عمل کو سست کردیتا ہے

خون کی گردش بہتر کرے

چکوترے کو کھانے کی عادت خون کی گردش یا سرکولیشن کو بہتر کرنے میں مدد دیتی ہے، خون کی گردش ٹھیک ہو تو جسم میں پانی یا دیگر سیال کا اجتماع نہیں ہوپاتا، اس کے علاوہ جگر اور پتے کو متحرک کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

 

ڈپریشن کے خلاف مفید

 

چکوترا یا اس کے تیل کی مہک ذہن اور جسم کے مختلف حصوں کو متحرک کرتی ہے، جس کے نتیجے میں مختلف ہارمونز جیسے ڈوپامائن اور آکسی ٹوکین خارج ہوکر مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں، ایسا ہونے پر ذہنی بے چینی اور ڈپریشن کے خلاف لڑنے میں خوب مدد ملتی ہے۔

جسمانی وزن میں کمی کے لیے مفید

 

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک گلاس چکوترے کا جوس پینا خوراک کی خواہش پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس پھل میں ایسے اجزاءموجود ہوتے ہیں جو میٹابولزم کی رفتار کو بڑھا دیتے ہیں اورایکتحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ چکوترے کے تیل کی خوشبو کو 15 منٹ تک سونگھنا بھی خوراک کی اشتہا اور جسمانی وزن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔


یہ پڑھئے :بادام کھائیں فائدے اٹھائیں

چکنی جلد کے خلاف جدوجہد

 

چکوترے میں قدرتی طور پر ایسی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو جلد میں زیادہ تیل کو ختم کرکے مساموں کو تنگ کرتا ہے۔ یہ پھل جراثیم کش خصوصیات کا بھی حامل ہے جو بیکٹریا کو ختم کرکے کیل مہاسوں کا خاتمہ کرتا ہے۔

کولیسٹرول کی سطح میں کمی

ایک طبی تحقیق کے مطابق سرخ چکوترے کا ایک ماہ تک روزانہ استعمال کولیسٹرول کی سطح میں 15 فیصد تک کمی کرتا ہے۔ تاہم چکوترے کے پھل کے ساتھ مخصوص ادویات بشمول امراض قلب کی ادویات کا امتزاج خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے تو اسے اپنی غذا کا حصہ بنانے سے پہلے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔

بالوں کی خشکی سے نجات

اس پھل کے جوس میں ایک ایسا جز پایا جاتا ہے جو جسم کے اندر پائے جانے والے خمیر کی سطح کو کم کرتا ہے جس کے نتیجے میں بالوں کی خشکی کا خاتمہ بھی ہوتا ہے، اس کو پینے کی بجائے تیل کی طرح سر پر لگانے سے خشکی کا باعث بننے والی فنگس کا خاتمہ ہوتا ہے۔


اس بارے میں جانئے :اورنج یا پھر کینو ؟ کون ہے زیادہ فائدہ مند


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...