سوڈا ڈرنکس نہ پینے کی 5 وجوہات

2,295

ہمارے ملک میں سوڈا ڈرنکس کا استعمال دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے اکثر لوگ تو پانی پر بھی سوڈا ڈرنکس کو ترجیح دیتے ہیں اور پانی کی جگہ بھی ذیادہ تر یہی پیتے ہیں ۔سوڈا ڈرنکس کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر ہر ایک کے لئے یہ جانناضروری ہو گیا ہے کہ اس کے کیا نقصانات ہیں اور اسے ترک کرنا کیوں ضروری ہے۔ناصرف سوڈا ڈرنکس کا ذیادہ استعمال بلکہ اس کا کم استعمال بھی صحت کے لئے مضر ہے۔
سوڈا ڈرنکس کا استعمال ترک کرنے کی وجوہات:

شکر:

سوڈا ڈرنک کے ایک کین میں ۱۰ چائے کے چمچ کے برابر شکر شامل ہوتی ہے۔ شکر کی اتنی ذیادہ مقدارخون میں شکر کی مقدار بڑھانے اور انسولین کے ری ایکشن کا باعث بنتی ہے جو آگے جا کر ذیابیطس کی صورت اختیار کر سکتی ہے۔ اس کے علا وہ وزن میں اضافہ کرنے اور بہت سی دوسری بیماریوں کا بھی باعث بن سکتا ہے۔

فاسفورک ایسڈ کی موجودگی:

سوڈا ڈرنکس میں فاسفورک ایسڈ ہوتا ہے جو جسم میں کیلشئم جذب کرنے کی صلاحیت کو ختم کر دیتا ہے۔جس کی وجہ سے ہڈیاں بھربھری،نرم اور کھوکھلی ہونے لگتی ہیں ۔فاسفورک ایسڈ معدے میں خارج ہونے والے قدرتی ایسڈ پر بھی اثر انداز ہوتا ہے اور نظام ہضم کو سست کر کے توانائی جزب کرنے کا عمل بھی کم کر دیتا ہے۔

مصنوئی مٹھاس:

ڈائٹ سوڈا میں شکر کی جگہ مصنوئی مٹھاس شامل کی جاتی ہے جو کہ ذیادہ نقصان دہ ہے۔جو صحت سے متعلق بہت سے مسائل کا باعث بنتی ہے۔جن میں فالج ،مرگی،دماغ میں رسولی ہونا ،ریڑھ کی ہڈی کا ٹیڑھا ہو جانا،ذیا بیطس اورجذباتی پیچیدگیاں شامل ہیں ۔اس کے علاوہ مصنوئی مٹھا س میٹا بولزم کے عمل پر بھی اثر انداز ہوتی ہے جو خون میں شکر اور کولیسٹرول کی مقدار کو بڑھانے اور پیٹ کے گرد اضافی فیٹس کو بھی بڑھاتا ہے۔

کیفین:

ذیادہ تر سوڈا ڈرنکس میں کیفین شامل ہوتی ہے جو کئی طرح کے کینسر ،بریسٹ کی گلٹی۔بے ترتیب دل کی دھڑکن ،ہائی بلڈ پریشراور دوسرے مسائل پیدا کرتی ہے۔

پانی:

سوڈا ڈرنکس بنانے میں عام پانی استعمال ہوتا ہے جس میں کیمیکلز جیسے کلورین ، فلورائڈاوردھاتی ذرات بھی شامل ہو سکتے ہیں ۔

موٹاپا:

تحقیق اس بات کی نشان دہی کرتی ہے کہ سوڈا ڈرنکس کا موٹاپے سے گہرا تعلق ہے۔اس تحقیق میں بتایا گیا کہ ۱۲ سال کی عمر کا بچہ جو روزانہ سوفٹ ڈرنک پیتا ہے وہ سوفٹ ڈرنک نہ پینے والے بچے کے مقابلے میں ذیادہ موٹا ہوتا ہے۔سوفٹ ڈرنک پینے والوں میں موٹاپے کے امکانات ۱۶ گناذیادہ بڑھ جاتے ہیں۔

غذائیت کی کمی:

سوڈا ڈرنکس میں کسی قسم کی غذائیت نہیں ہوتی۔سوڈا ڈرنکس کے نقصانات لاتعداد ہیں لیکن فائدہ کوئی نہیں سوڈا ایک مصنوئی مشروب ہے جو جسم کو نقصان پہنچاتا ہے۔

نمی کی کمی:

سوڈا میں شکر ،سوڈیم اور کیفین کی موجودگی جسم میں پانی کی کمی کا باعث بنتے ہیں اور ذیادہ عرصے تک ان کا استعمال شدید ڈی ہائیڈریشن کا باعث بنتا ہے۔

دانتوں کے لئے نقصان دہ ہے:

روزانہ سوڈا ڈرنکس پینے سے دانتوں پر پلاک جم جایتا ہے جو دانتوں کو کھوکھلا کردیتا ہے اور مسوڑوں کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔
سوڈا ڈرنکس خوش ذائقہ تو ہوتے ہیں لیکن یہ صحت کے لئے کسی طرح بھی فائدہ مند نہیں ۔اس لئے اس کا کم مقدار میں بھی استعمال کسی طرح صحیح نہیں۔اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں توسوڈا ڈرنکس کا استعمال بالکل ترک کردیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...