ایچ ٹی وی اردو

زکام کے خاتمے کے لئے3 صحت بخش اسمودی

3-smoothies-to-get-rid-of-flu

زکام کسی وقت بھی کسی کو بھی اپنا شکار بنا سکتا ہے۔ سردیوں میں زکام ہونا ایک عام بات ہے لیکن زکام اکثر دھول مٹی کی وجہ سے بھی ہو جاتا ہے۔ اس مرض کی ابتدا میں طبیعت سست رہتی ہے سر میں درد اور پیشانی پر بوجھ محسوس ہوتا ہے ۔ایسی صورتحال میں آ پ کو ہر دفعہ ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں۔ کچھ طریقوں کی مدد سے اس مرض کا علاج گھر میں بھی ممکن ہے ۔

مزید جانئے : نزلہ ،زکام،فلو،سردیوں کے اولین تحائف

ادرک اور لیموں کی اسمودی

اجزا

ادرک کا ایک ٹکڑا
1/2اونس سیب کا سرکہ
1/2اونس لیموں کا رس

ترکیب

تمام اجزا کو پانی میں اچھی طرح مکس کر لیں تب تک روزانہ استعمال کریں جب تک نزلہ و زکام ختم نہ ہو جائے۔

لال مرچ اور سیب کے سرکے کی اسمودی

اجزا

1/2 اونس سیب کا سرکہ
1/2ا اونس لیموں کا رس
ایک چوٹکی لال مرچ

ترکیب

تمام اجزا پانی کے ساتھ جوسرمشین میں اچھی طرح مکس کر لیں دن میں ایک بار استعمال کریں ۔

یہ بھی پڑھیں : بدلتے موسم کے صحت پر اثرات

گرین اسمودی

اجزا

تین عدد اسٹرابیری
دو کپ پالک
ایک ادرک کا ٹکڑا
1/3بلیو بیری

ترکیب

تمام اجزا کو جوسر میں پانی کے ساتھ اچھی طرح مکس کر کے استعمال کریں۔