ایچ ٹی وی اردو

2019 میں صحت مند رہنے کے راز

2019 health tips

نئے سال کی آمد آمد ہیں، نئے خیالات پروان چڑھ رہے ہیں، اپنے آپ سے بہت سے وعدے وعید جاری و ساری ہیں ، منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے، لیکن ان سب چیزوں کا ایک چیز سے بہت گہرا تعلق ہے اور وہ ہے آپ کی صحت، جی آپ کی صحت اچھی ہے تو آپ کے تمام منصوبے کارگر ہوسکتے ہیں۔

ورنہ سب دھرے کا دھرا رہ جائے گاتو پھر کیوں نا بہت سے منصوبوں کے ساتھ ایک منصوبوں اپنی غذاوں سے متعلق بھی بنالیجئے کہ 2019 میں یہ غذائیں اپنی خوراک کا حصہ بنائے گے تاکہ صحت تسلی بخش رہیں اوردوسرے منصوبے کے اہداف بھی حاصل کئے جاسکے ۔

یہ ڈائٹ پلان نا صرف آپ کو صحت مند رکھے گا بلکہ ساتھ ساتھ آپ کو جاذب نظر شخصیت بھی بنائے گا۔تو ھم بتانے جارہے ہیں 2019 میں آپ کو کیا کیا کھانا چاہیے جو آپ کو مکمل فٹ رکھے اور صحت مند بنائے ۔

سبزیاں اورپھل توکھانا بہت ضروری :

اپنی خوراک میں زیادہ سے زیادہ ہری سبزیوں کا استعمال بڑھائیں، جن میں کھیرا ، بند گھوبی،پالک وغیرہ شامل ہے،ان سبزیوں میں کیلشیم ، اینٹی آکسیڈینٹ،وٹامن سی اور ای،بیٹا کیروٹین اور فائبر کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے اور یہ تمام سبزیاں صحت کے لئے انتہائی فائدے مند ہیں ، اب آپ پر منحصر ہے کہ اس کو چٹ پٹا بنا کر کھائیں یا پھرابال کر ۔

سبزیوں کے ساتھ ساتھ پھلوں کا بھی استعمال صحت کے لئے انتہائی مفید بخش ہے ، جسم میں فائبر اور ایلفا کیروٹین بڑھانے ہیں تو گاجر کھائیں ،اسی طرح کینو وٹامن سی کے لئے،ٹماٹر میں ہیں لائسوپین، اور پپیتے ہاضمے کے مسائل کو فوری حل کر کے نظام انہضام کو قابو میں رکھتا ہے ۔

مزید جانئے :ہری سبزیوں سے بنائیں وزن کم کرنےوالے مشروبات

گرین ٹی تو ہے ہی فائدہ مند  :

پانی کے بعد اگر کوئی مشروب دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے تو وہ چائے ہے،چائے بلاشبہ ہر دلعزیز مشروب ہےتو کوشش کیجئے مختلف سوفٹ ڈرنکس اور کولا کے بجائے چائے کو فوقیت دیجئے اور آپ خود سوچے کہ اگر چائے ہی آپ کو فٹ رکھنے کے لئے کافی ہو تو کیا بات ہوگی ،تو اپنےآپ کو فٹ رکھنا ہے تو گرین ٹی کا استعمال شروع کریں ۔

گرین ٹی کے اندر فولی فینل کی بری مقدار موجود ہوتی ہے جو وزن گھٹانے اور جسم کے میٹابولزم کو بڑھانےکا کام دیتی ہے اور بس یہ ہی نہیں امراض قلب سمیت کینسر جیسی موذی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے بہت کارگر ثابت ہوتی ہے ۔

گری دار میووں کا استعمال تو بڑھائیں :

اس آنے والے سال میں گری دار میووں کا استعمال شروع کریں،ان میووں میںمونگ پھلی، اخروٹ،بادام، پستہ،کاجو شامل ہوتا ہے۔ میوے تو فائدے مند ہوتے ہی ہے ان میووں میں وٹامن ای اور اومیگا ۳کی بڑی مقدار شامل ہیں۔

یہ غذا کولیسٹرول کی سطح میں واضح کمی کے ساتھ ساتھ دل کی بیماریوں کے خطرات کو بھی دور کرتی ہے۔ گری دار میوے وزن کی کمی کے لئے بھی ایک بہترین غذا سمجھی جاتی ہے ۔ ماوں کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو ٹافی ، جیلی سے بچا کر اس غذا کی عادا ت ڈلوائیں تاکہ جسم صحت مند و مضبوط رہیں ۔

مزید جانئے:خشک میوہ جات میں چھپا موذی امراض کا علاج

ناشتےمیں جو کا دلیہ مطلب فائدہ ہی فائدہ  :

دلیہ اپنے اندر بے پناہ غذائیت رکھتا ہے، اس کے اندر فائبر اور اومیگا ۳ کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔یہ کالیسٹروں کو کم کنے کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے میں کافی سود مند ثابت ہوتا ہے۔

دلیہ کو اپنی خوراک کا کسی نا کسی طرح حصہ بنا کر رکھے ۔جو کے دانے مین پانی ،نائٹروجن ،جینی اور چربی کے علاوہ 56 فیصد سٹارچ موجود ہوتاہے جو جسم اندر کولیسٹرول اور وزن کم کرنے میں اہم کردار اداد کرتا ہے، جو کا استعمال جسم کو موٹاپے سے محفوظ رکھتا ہے اور آپ کا جسم چست اور اسمارٹ بناتاہے۔

بیریز کا استعمال بھی کرنا چاہیے :

بیریز کی بہت سی قسمیں ہیں جن میں بلیو بیری، بلیک بیری، رس بھری اور اسٹرابیریزشامل ہیں۔ان بیریز کا استعمال مختلف قسم کی بیماریوں سے محفوظ رکھنےمیں مدد دیتا ہے، ان سے جسم کو 85فیصد پانی حاصل ہوتا ہے۔

ان بیریز میں فلیوونائیڈز نامی مادہ موجود ہے جو کہ جنسی صحت برقرار رکھنے میں کافی کارگر ثابت ہوتی ہے۔اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ بڑھتی عمر کے افراد کی یادداشت کو برقرار رکھنے میں مددگار رہتا ہے ۔

مزید جانئے:پھلوں کے بارے میں چند غلط فہمیاں

ڈارک چاکلیٹ کھانا نا بھولیں :

چاکلیٹ کا تو ہر کوئی دلدادہ ہے تو کیوں نا چاکلیٹ کا باقائدہ استعمال شروع کیا جائے تاکہ لذت کہ ساتھ ساتھ صحت بھی حاصل کرلیں۔

یہ چاکلیٹ خوبیوں سے مالا مال ہے، صرف ۲ ہفتے متواتر استعمال سے شریانوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے حافظہ بھی بہتر ہوتا ہے ساتھ ساتھ یہ عمر کے ڈھلنے کے رفتار پر بھی قابو پاتا ہے۔

السی کا بیج بھی فائدہ میں کم نہیں :

السی کا بیج اپنے اندر بے پناہ فائدہ رکھتا ہے، اس کے اندر موجود فائبر اور اومیگا ۳ کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے اور ساتھ ساتھ کینسر جیسے موذی مرض کے خلاف مزاحمت کرتا ہے ۔یہ ناصرف جسمانی صحت کا بہتر بناتا ہے بلکہ جلد کو بھی صاف شفاف بناتا ہے ۔

مزید جانئے :سو سال تک جینے کے10 سنہری راز