ایچ ٹی وی اردو

نیویارک:زکا وائرس کے وبا بننے کے پیش نظر اقوام متحدہ نے عالمی ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی

زکا وائرس کے وبا بننے کے پیش نظر اقوام متحدہ نے عالمی ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ ہفتے زیکا وائرس کے وبا بننے کا خدشہ ظاہر کیا تھا جسکے بعداس حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس میں زیکاوائرس سے بچاؤ کے لیے عالمی ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ وائرس سے بچاؤ کے لیے عالمی سطح پر تعاون کی ضرورت ہے تاہم سفر اور تجارتی سرگرمیوں پر پابندی نہیں۔ لاطینی امریکہ میں احتیاطی تدابیر کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جبکہ دیگر ممالک میں بھی زیکاوائرس کے انسداد کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔