ایچ ٹی وی اردو

کراچی : ضیاء الدین یونیورسٹی نارتھ کیمپس میں دمہ کے امراض کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

ضیاء الدین یونیورسٹی میں دمہ کے امراض کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ دمہ کے امراض میں مبتلا حاملہ خواتین کو ہر قسم کے دھوہیں سے پرہیز کرنا چاہئے ۔
ضیاء الدین یونیورسٹی نارتھ کیمپس میں دمہ کے امراض کے حوالے سے سیمینار کا انعقا دکیاگیا ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہر ین کا کہناتھا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں تمباکونوشی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین جن کودمہ کا مرض ہے اوروہ حاملہ بھی ہیں ان کوہر قسم کی تمباکونوشی سے پرہیز کرنا چا ہے ۔انہوں نے کہا ہر قسم کا دھواں حاملہ خواتین کیلئے زہر کی ما نند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دمہ کی بیماریایوں سے بچنے کیلئے ہر شخص کو فیس ماسک کو لازمی استعمال کرنا چا ہے سیمینار میں بڑی تعدا دمیں ڈاکٹرز کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور انہوں نے ماہرین کی رائے کو سراہا۔ان کا کہناتھا کہ اس قسم کے سیمینار سے ان معلومات میں بے تحاشہ اضافہ ہوتا ہے ۔