ایچ ٹی وی اردو

پاکستان کی روپینزل اور اسکواش اسٹار زہاب خان

Zahab-Celebrates-Unmatched-Victory-with-Enduring-Passion-and-Longer-Hair

ہمارے ملک کا قومی کھیل ہاکی ہے اور کرکٹ سب سے زیادہ دیکھے جانے والا کھیل۔ پھربھی اسکواش کی اہمیت کو کوئی نظرانداز نہیں کر سکتا ۔ اس کی وجہ پاکستان کے مایہ ناز اسکواش اسٹار جہانگیر خان ہیں ۔ چھ بار ورلڈ اوپن چیمپئین چپ اور دس بار برٹش اوپن جیتنے والے جہانگیر خان نے لگاتار 555میچز جیت کر ناٖصرف باکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنا نام بنایا۔

انہی کے نقش قدم پر چلنے والی اسکواش کی دنیا کا ایک ابھرتا ستارہ ہیں زہاب کمال خان۔ زہاب لگاتار6بار سندھ اسکواش چیمپئین شپ جیت چکی ہیں جبکہ جہانگیر خان کے ہاتھوں ٹرافی وصول کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر چکی ہیں ۔

یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ زہاب خان نے اسکواش کھیلنے کا آغاز 15سال کی عمر میں کیا ۔ ان کے والد جو کہ خود بھی اسپورٹس سرگرمیوں میں پیش پیش رہ ہیں، ان کا بھرپوس ساتھ دیا اور ہمت بھی بڑھائی ۔ کھیل کے ساز و سمان کی تیاری ہو یا سفر کا خرچہ کسی بھی چیز کو زہاب خان کے راستے کی رکاوٹ بننے نہ دیا۔ ان ہی کوششوں اور زہاب خان کی محنت کے بدولت وہ اسپورٹس کی دنیا میں ایک نمایاں پہچان بنانے اور پاکستان کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوئیں ۔

ٹرافیز جو زہاب خان نے اپنے نام کیں: