ایچ ٹی وی اردو

ٹوبہ ٹیک سنگھ: 18 تا 22 نومبر تک ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ منانے کا اعلان

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 18 تا 22 نومبر تک ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ منانے کے سلسلے میں دو سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے جبکہ حاملہ خواتین کو تشنج سے بچاؤ کے ٹیکوں کا کورس مکمل کرایا جائے گا۔
اس بات کا اعلان پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مظہر اقبال نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمپلیکس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے بتایا کہ ہفتہ صحت کے سلسلے میں ضلع بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز اور کمیونٹی مڈ وایؤز گھر گھر جا کر2 سال کی عمر تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروانے کے علاوہ والدین کو اس مہم کی افادیت سے بھی آگاہی فراہم کریں گی۔انہوں نے کہا کہ اس ہفتہ کے دوران2 سے5 سال کی عمر کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی دوابھی دی جائے گی جبکہ حاملہ خواتین کو تشنج سے بچاؤ کے ٹیکوں کاکورس بھی مکمل کرایا جائے گا۔