ایچ ٹی وی اردو

۔کراچی:گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں تھیلے سیمیا کا

تھیلے سیمیاکے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافے کی وجہ سے ملک میں پہلی بار حکومتی سطح پر سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد کی ہدایت پر تھیلے سیمیا کے مفت ٹیسٹ کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے۔ ای ڈی اوہیلتھ کراچی ڈاکٹر ظفر اعجاز نے کہا ہے کہ تھیلے سیمیا خون کی ایک موروثی بیماری ہے جو نسل در نسل منتقل ہوتی ہے،ایک تخمینے کے مطابق تقریباً90لاکھ افراد میں اس بیماری کے اثرات موجود ہیں ڈاکٹر ظفر اعجاز نے کہا کہ سندھ میں تعلیم کی کمی اور بیماری سے عدم آگاہی کے باعث خاندان میں شادیوں کا رواج عام ہے جس کی وجہ سے سندھ کے لوگوں میں تھیلے سیمیا کی بیماری کی علامات پائی جاتی ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ سندھ میں تھیلے سیمیا میجر کی منتقلی کو روکنے کے لیے لازم ہے کہ تھیلے سیمیا کے حامل افراد کے درمیان شادی کو روکا جائے اس کا آسان حل یہ ہے کہ شادی سے قبل ٹیسٹ کرایا جائے۔