ایچ ٹی وی اردو

پیرس: کافی ، چائے کے شوقین بلڈ پریشر سے محفوظ رہتے ہیں

جدید طبی تحقیق کے مطابق کافی یا چائے پینے والے شائقین بلڈ پریشر کے مرض سے کافی حد تک محفوظ رہتے ہیں۔
فرانس میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ہائی بلڈ پریشر سے امراض قلب، فالج اور دیگر سنگین امراض کا خطرہ کافی بڑھ جاتا ہے تاہم اس مسئلے پر باآسانی قابو پایا جاسکتا ہے۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ کافی یا خصوصاً چائے کے روزانہ 4 یا اس سے زائد کپ استعمال کرتے ہیں ان میں بلڈ پریشر کے امکانات کافی حد تک کم ہو جاتے ہیں