لاہور:پنجاب حکومت اور چینی کمپنی میں واٹر سیکٹر میں تعاون کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط

210

لاہور: پنجاب حکومت اور چین کی کمپنی سائینوہائیڈرو کارپوریشن کے مابین گزشتہ روز واٹر سیکٹر میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ۔پنجاب حکومت کی طرف سے ایم ڈی واسا چوہدری نصیر احمد جبکہ سائینوہائیڈرو کارپوریشن کی جانب سے نائب صدرمسٹر لیولائشن نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت چین کی کمپنی واٹر سیکٹر کی بہتری میں تعاون اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان اور چین کی لازوال دوستی مضبوط معاشی تعاون میں بدل رہی ہے ، چین کی متعدد کمپنیوں کے پنجاب حکومت کے ساتھ بڑھتے ہوئے اشتراک سے دو طرفہ معاشی تعاون فروغ پا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے پر عمل پیرا ہے اور اس منصوبے سے صوبے کی چار کروڑ دیہی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو گی،دوست ملک چین کی ٹیکنالوجی اور مہارت سے فائدہ اٹھائینگے ،عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے کے حوالے سے سائینوہائیڈرو کارپوریشن کے تعاون کا خیر مقدم کرینگے۔ قبل ازیں سائینو ہائیڈروکارپوریشن کے اعلیٰ سطح کے وفد نے نائب صدر مسٹر لیولائشن کی قیادت میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور چینی کمپنی نے واٹر اینڈ ویسٹ واٹر پراجیکٹ کے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...