ایچ ٹی وی اردو

ملک میں ہر 5 منٹ بعد ایک شخص کینسر میں مبتلا ہونے لگا

تحقیقی رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال75 لاکھ افراد مختلف اقسام کے کینسر میں مبتلا ہوکر جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق پاکستان میں ہر 5 منٹ میں ایک شخص ، ہر گھنٹے میں12اور 24گھنٹے میں200 افراد مختلف اقسام کے کینسر میں مبتلا ہورہے ہیں۔ پاکستان میں کینسر کے مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی سالانہ تعداد ایک لاکھ5 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ کینسر کی فوری تشخیص ،علاج اور سبزیوں کے استعمال سے50 فیصد کینسر کی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔پاکستانی مردوں میں سب سے زیادہ منہ کا کینسر اور خواتین میں چھاتی کا کینسر بڑھ رہا ہے ۔منہ اور حلق کے کینسرکی بنیادی وجہ گٹکا، پان چھالیہ، سگریٹ نوشی اور مین پوری کا استعمال ہے۔ماہرین طب کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں کینسر کے مرض کی تشخیص کی سہولتیں موجود نہیں ہیں، ہر قسم کے کینسر کے امراض کی بروقت تشخیص کرکے مریض کی زندگی بچائی جاسکتی ہے۔