ٹھٹھہ:ربڑی سوغات کے طور پر سیاحوں کی پسند

811

کھانے کے بعد میٹھا نہ ہو یہ کیسے ممکن ہے اور اگرمیٹھے میں ربڑی ہو اور وہ بھی ٹھٹہ کی مشہور ربڑی تو کیا بات ہے ۔یوں تو ربڑی پورے ملک میں تیار کی جاتی ہے اور فروخت ہوتی ہے مگر ٹھٹھہ کی ربڑی گذشتہ 50 سال سے پورے ملک میں مشہور ہے۔ اس کے ذائقے میں عجیب بات ہے کہ جو ایک دفع کھا لیتا ہے وہ بار بار کھانے کی خواہش کرتا ہے۔ ضلع ٹھٹھہ جو تاریخی لحاظ سے منفرد حیثیت رکھتا ہے لوگ کینجھر جھیل ، اور دیگر تفریح مقامات گھومنے آتے ہیں تو وہ یہاں سے ربڑی خرید کر ضرور لے جاتے ہیں اور نا صرف اپنے گھر کے لیے خریدتے ہیں بلکہ دوستوں اور شتے داروں کے لیے بھی خرید کر لے جاتے ہیں شہر میں ربڑی کی بڑی اور چھوٹی لا تعداد دکانیں ہیں جن کو مخصوص طریقے سے سجایا گیا ہے اور ان دکانوں پر خریداروں کا ایک ہجوم نظر آتا ہے جبکہ میٹھا کھانے والے ناصرف اسکے ذائقے کے دیوانے ہیں بلکہ اسکوغذائیت سے بھرپور ڈش بھی قرار دیتے ہیں لیکن ڈاکڑز کے مطابق میٹھا کھانے میں احتیاط لازمی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...