کوئٹہ: قطرے پلانے سے انکاری باپ کا کمسن بیٹا پولیو کا شکار

334

پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر کوئٹہ میں ایک اور کمسن بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ رواں سال بلوچستان میں سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد سات ہو گئی ہے۔مشرقی بائی پاس میں نورزئی کالونی کے رہائشی عالم خان نورزئی کے 25 ماہ کے بیٹے رب نواز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ والد نے انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا تھا، جس کے باعث بچہ عمر بھر کے لیے معذور ہو گیا ہے۔ بلوچستان میں رواں سال سامنے آنے والا یہ ساتواں کیس ہے۔6 کیسز کوئٹہ، ایک لورالائی اور ایک قلعہ عبد اللہ میں بھی رپورٹ ہوا ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ نئے کیس سامنے آنے سے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔ بچے کا والد بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری تھا اور اب تک 90 فیصد سے زائد انکاری والدین کو قائل کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رب نواز کو شدید بخار ہوا جس پر ٹیسٹ کرائے گئے تو پولیو وائرس کی تصدیق ہو ئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...