ملک میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

236

کراچی: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں مریضوں کے استعمال میں آنے والی تقریبا ستر ہزار دواؤں کی قیمتوں میں بیحد اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ہیپاٹائٹس، امراض قلب، شوگر، ٹی بی، کینسر اور گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کی ادویات میں 43۔1 فیصد تک اضافی کیا ہے، جبکہ اینٹی بائیوٹک، ان ہیلر اور ٹیکے کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ ملٹی وٹامن، درد اور مرگی کی دوائیں تقریبا دو فیصد مہنگی کی گئیں ہیں، جبکہ کم قیمت والی ادویات میں بھی 46۔2 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دوا ساز کمپنیوں کو ادویات میں اضافہ کرنے کے لیے کم از کم پندرہ روز قبل ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو مطلع کرنا ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...