ملک کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

134

ملک کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو مہم کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔کراچی کے تین اضلاع شرقی، غربی اور وسطی میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران دس لاکھ 25 ہزار 343 بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلالئے جائیں گے ۔پولیو رضا کاروں کی سیکورٹی کے لئے پولیس کے علاوہ رینجرز اہلکار بھی تعینات کر دئیے گئے ہیں۔مہم ضلع غربی کی بیالیس یونین کونسلز اور ضلع وسطی کی 51 یو سیز میں چلائی جا رہی ہے۔ ضلع غربی میں پانچ لاکھ سولہ ہزار چھ سو، ضلع وسطی میں تین لاکھ پینتالیس ہزار سات سو جبکہ ضلع شرقی میں ایک لاکھ پچیس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔رینجرز ترجمان کے مطابق شہر میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران رینجرز کی نفری تعینات کی گئی ہے۔ ایسٹ زون میں 108 اہلکار،ویسٹ میں 664، ساوتھ میں 100 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ 60 موبائلیں،98 موٹر سائیکل اسکواڈ اور 872 اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں۔ تینوں اضلاع میں دو ہزار 295 پولیو ورکرز کی سیکورٹی کیلئے تقریباً تین ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔دوسری طرف ملتان میں بھی تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں 7 لاکھ 96ہزار472بچوں کو انسداد پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے ۔پولیو کے قطر پلانے کے لیئے 19سو30ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ان کا اندراج کریں گے جبکہ شہر کے مختلف سرکاری ہسپتالوں ہیلتھ سینٹرز اور اہم چوکوں پر بھی والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطر پلا سکتے ہیں۔محکمہ صحت بلوچستان اور ڈونر اداروں کے تعاون صوبے کے 30اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ مہم کے دوران 5 سال سے کم عمرکے 24 لاکھ 75 ہزار 616 بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی جس کے لئے 6 ہزار 603 ٹیمیں تشکیل دیں گئی ہیں جو گھر جانے کے علاوہ ٹرانزٹ ہسپتالوں ، بنیادی صحت کے مراکز ، ریلوے اسٹیشن ، بس اڈوں اور ائیرپورٹ پر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔مہم کے دوران ورکرز کی حفاظت کے لئے پولیس ، بلوچستان کانسٹیبلری اور لیویز کے اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں۔کوئٹہ میں 3 لاکھ 75 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے 9 سو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ پولیو ورکرز کی حفاظت کے لئے ایک ہزار8 سو پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ جعفرآباد کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر شہر ڈیرہ اللہ یار میں تین روزہ انسداد پولیو مہم میں ایک لاکھ 76ہزار54بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے، مہم کیلئے490ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...