پاکستان کی انگلینڈ کو 20 سال بعد لارڈز ٹیسٹ میں شکست

221

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم نے بیس سال بعد لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں میزبان ٹیم انگلینڈ کو 75 رنز سے شکست دیدی۔

پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں جیت کےلئے 282 رنز کا ہدف دیا تھا جس کو میزبان ٹیم پورا کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور پوری ٹیم 207 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 339 رنز بنائے، کپتان مصباح الحق نے شاندار سینچری اسکور کی۔ جواب میں انگلش ٹیم 272 رنز ہی بنا سکی اور اسطرح پاکستان کو 67 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

دوسری اننگز میں قومی ٹیم نے 215 رنز بناتے ہوئے 67 رنز کی برتری کی بدولت میزبان ٹیم انگلینڈ کو 282 رنز کا ہدف دیا جسکے تعقب میں انگلش ٹیم 207 رنز ہی بناسکی۔

لارڈز ٹیسٹ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ کو “مین آف دی میچ” ایوارڈ سے نوازا گیا۔ میچ کے اختتام پر شاھینوں نے پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہوئے پش اپس بھی لگائے۔ پاکستان ٹیم کی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں 20 سال بعد انگلینڈ کے خلاف یہ پہلی کامیابی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...