ایچ ٹی وی اردو

خیبرپختونخواہ میں خسرے کے بعد اب روبیلا وائرس نے

پاکستان میں آج کل خسرے کی وبا پھیلی ہوئی ہے جس سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔اس کے ساتھ ہی صوبے میں خسرے سے ملتی جلتی بیماری روبیلا بھی منظر عام پر آگئی ہے۔لیکن حکومت کی جانب سے روبیلا سے بچاؤ کی کوئی احتیاطی تدبیر تاحال سامنے نہیں آئی۔ماہرین صحت کے مطابق روبیلاکی علامات میں بخار،ناک کا بہنا ،سر درد،چہرے اور گردن پر سرخ دھبے اور متواتر کھانسی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق مالا کنڈ سے2،کرک سے 1اورنوشہرہ میں 2بچے اس بیماری سے متاثر ہوچکے ہیں۔