ایچ ٹی وی اردو

کراچی :جناح ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف او پی ڈی میں کام بند کردیا

جناح ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف او پی ڈی میں کام بند کر دیا ۔دور دراز سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔جناح ہسپتال کراچی کے ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں اور الاؤنسزکی عدم ادائیگی پر احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی میں کام بند کرا دیا جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ جناح ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں اور الاؤنسز کی ادائیگی کے معاملے پر حکومتی یقین دہانی پر عملدرآمد نہ ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی بند کرا دی جس کے باعث دور دراز سے آنیوالے مریض اور ان کے لواحقین پریشانی کاسامنا ہے ۔جبکہ ہسپتال کا ایمرجنسی کا شعبہ کھلا رکھا گیا۔ ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی تنخواہوں اور الاؤنسز کی ادائیگی پر عملدرآمد کرائیں ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔