ایچ ٹی وی اردو

مستقبل میں کھانے کی چیزوں پر ورزش سے متعلق ہدایات درج ہو سکتی ہیں

برطانیہ کے غذائی ماہرین کا ماننا ہے کہ صحت بخش خوراک کو فروغ دینے کے لیے کھانے کی چیزوں پر اس میں موجود کیلریز کو جلانے کے لیے کتنی ورزش درکار ہے، یہ درج ہونا چاہیے ۔ برطانیہ میں صحت عامہ کی شاہی سوسائٹی میں شامل شرلی کریمر کا کہنا ہے کہ اس تجویز کا مقصد لوگوں کو کھانے سے روکنا نہیں بلکہ انہیں صحت بخش غذاؤ ں کی طرف راغب کرنا ہے ۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس حکمت عملی سے ملکی سطح پر موٹاپے کی شرح کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ البتہ ناقدین کے مطابق اس تجویز پر عمل کرنا اس لیے مشکل ہے کہ ہر انسان کی ورزش کی ضرورت مختلف ہوتی ہے جس کا تعین بنا کسی انسان کی صحت، ماحول اور جسمانی ضروریات کے متعلق مکمل معلو مات حاصل کیئے بغیر مشکل ہے ۔