ایچ ٹی وی اردو

فیصل آباد:سول ہسپتال میں مریضوں کی سہولت کیلئے ایمرجنسی وارڈ میں ڈسپنسری قائم

سول ہسپتال فیصل آباد کے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کو ادویات کی بروقت فراہمی کیلئے ڈسپنسری قائم کر دی گئی ہے جس کے باعث علاج معالجہ کے لیے آنے والے مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔ڈائریکڑ ایمرجنسی سول ہسپتال فیصل آباد کے مطابق ایمر جنسی بلاک میں میڈیسن ،سرجری اور دیگر مریضوں کو ادویات مفت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انکی اچھی طرح دیکھ بھال بھی کی جائیگی ۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کے داخل مختلف وارڈ ز میں مریضوں کو جو ادویات میسر نہیں ہونگی وہ ادویات بھی ایمر جنسی ڈسپنسری سے فراہم کی جائیں گی ۔قبل ازیں میڈیکل ایمرجنسی اور سرجری ایمر جنسی کے مریضوں کو ان کے وارڈز سے ادویات فراہم کی جارہی تھیں۔