ایچ ٹی وی اردو

گوجرانوالہ: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمر جنسی وارڈ

ڈی ایچ کیو اسپتال گوجرانوالہ میں ایمر جنسی وارڈ کا عملہ غائب ہے جس کی وجہ سے مریضوں سمیت لواحقین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایمر جنسی میں لائے گئے مریض بے یارو مدد گار عملے کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں ۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ اسپتال کی صورتحال ایسی ہے کہ مریضوں کا علاج ٹھیک طریقے سے ہوتا ہے اور نہ ہی عملہ کبھی ان کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔ اگر پرائیویٹ ہسپتال میں جائیں تو وہاں کا علاج ہماری پہنچ سے باہرہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاج کیلئے پہلے تو ڈاکٹر ہی موجود نہیں ہوتے اور اگر آتے بھی ہیں تو مریض کو ٹھیک طر ح سے چیک نہیں کیا جاتا۔ دوسری طرف ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے جو فنڈز ملتے ہیں وہ ہسپتال پر خرچ کردئیے جاتے ہیں۔ڈاکٹرزسمیت تمام ا سٹاف کو وقت پر ڈیوٹی کا پابند بنایا گیا ہے۔