ایچ ٹی وی اردو

کافی ہارٹ اٹیک اور کینسر سے محفوظ رکھنے میں مددگار

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ دو سے تین کپ کافی ہارٹ اٹیک اور کینسر سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

جنوبی کوریا کے کانگ بْک ہسپتال میں ہونے والی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کافی کا روزانہ استعمال شریانوں کو بلاک ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس حوالے سے دن میں دو سے تین کپ کافی پینا فائدہ مند ہوتا ہے۔ تحقیق کے لے 25 ہزار سے زیادہ ملازمین کی کام کے دوران طبی نگرانی کی گئی۔ ایسے ملازمین جو روزانہ 3 سے پانچ کپ تک کافی پیتے تھے۔ اْن میں دل کے عارضوں کے آثار بہت کم پائے گئے۔