ایچ ٹی وی اردو

کینسر دنیا بھر میں اموات کی ایک بڑی وجہ ہے، ماہرین طب

کینسر دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی ایک بڑی اوراہم وجہ ہے،سال 2012 میں کینسر کے باعث 8 ملین سے زائد اموات ہوئیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسرپر تحقیق کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق درد میں کمی کینسر کے علاج کابنیادی حصہ ہے۔ کینسرکے مریضوں کے لیے دردسب سے عام اورخوفزدہ کردینے والی علامت ہے ۔ترقی پذیر ممالک میں عام طور پریہ سمجھا جاتا ہے کہ درد کینسر کے علاج کا حصہ ہے،اس کے علاوہ کینسر کے علاج میں غذائیت کے کردارکوعام طورپرنظرانداز کیا جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا مریضوں کی اموات کی شرح سب سے زیادہ یعنی 90 فی صد ہے۔