دودھ پلانے والی مائیں ذیابیطس کے مرض سے محفوظ

2,984

جدید تحقیق سے ثابت ہواہے کہ وہ مائیں جو اپنے بچوں کو اپنا دودھ پلاتی ہیں وہ ذیابیطس کی بیماری سے یقینی طور پر محفوظ رہتی ہیں ۔یہ تحقیق امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے جریدے میں شائع ہوئی تھی،اس رپوٹ میں پیڈیاٹرکس نے ماؤں کو بچے کو اپنا دودھ پلانے کی ہدایت کی۔ جس سے نہ صرف بچے کی نشوونما، بلکہ بچے کی مجموعی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں بلکہ مائیں بھی مختلف بیماریوں سے محفوظ رہتی ہیں۔جنمیں ذیابیطس بھی شامل ہے۔

موجودہ طبی تحقیق نے ثابت کیا ،کہ ماؤں کے لئے اپنے بچوں کو زیادہ عرصے دودھ پلانا ،خود کو زیادہ عرصے کیلئے ذیابیطس سے محفوظ رکھنے کے مساوی ہے ۔تحقیق کے مطابق جس دوران مائیں اپنے بچوں کو بریسٹ فیڈنگ کرواتی ہیں۔ اس دوران ماں کے میٹابولک نظام میں ایسی تبدیلیاں پیدا ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ جو اسے مستقبل میں اس دائمی مرض سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔

بعض خواتین میں دوران حمل وقتی ذیابیطس کی شکایت ہوجاتی ہے ۔جو بچے کی پیدائش کے بعدبچے کو دودھ پلانے کے باعث ٹائپ ٹو میں تبدیل نہیں ہوپاتی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...