ہائی رسک پریگننسی کیا ہوتی ہے اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟

47,396

بچے کی پیدائش ایک قدرتی عمل ہے لیکن اگردوران حمل اضافی دیکھ بھال کی ضرورت پڑے تو یہ صورتحال ہائی رسک پریگننسی کہلاتی ہے۔

جب بھی کسی حاملہ عورت کواس کی ہائی رسک پرگننسی کاپتہ چلتا ہے تو ذہنی طور پر اسے بڑا دھچکہ لگتا ہے۔ اسے ہروقت یہی فکرلاحق رہتی ہے کہ کہیں اس کے بچے کوکوئی نقصان نہ پہنچ جائے۔

اگرعلاج معالجے کے بعد حمل ٹھہرے تو اس میں بھی کافی احتیاط کی ضرورت رہتی ہے۔ ڈاکٹر کی بتائی گئی احتیاط کے ساتھ ماں اوربچے کی صحت اورزندگی بچائی جاسکتی ہے۔ تاہم بہت سے کیسز میں ایسا بھی ممکن ہوتا ہے کہ ماں یا بچے کی جان کوخطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ہائی رسک پریگننسی میں اسی خطرے سے بچنے کیلئے ماں اوربچے کی اضافی دیکھ بھال اورنگرانی انتہائی ضروری ہے۔
جب بھی کسی حاملہ عورت کواس کی ہائی رسک پرگننسی کاپتہ چلتا ہے تو ذہنی طور پر اسے بڑا دھچکہ لگتا ہے۔ اسے ہروقت یہی فکرلاحق رہتی ہے کہ کہیں اس کے بچے کوکوئی نقصان نہ پہنچ جائے۔ اس سلسلے میں آپ اپنی ڈاکٹرسے رابطہ میں رہیں اورانھیں اپنی کیفیت سے آگاہ کریں تاکہ وہ آپ کوبہتر آگاہی فراہم کرسکیں۔ان تمام مسائل اور پیچیدگیوں سے ہمت سے مقابلہ کریں کیونکہ ہائی رسک پریگننسی کایہ مطلب ہرگز نہیں ہوتاکہ آپ کابچہ صحت مند نہیں ہوگا۔

وجوہات

اگرپہلے بچے کے دوران آپ نے پیچیدگیوں کاسامناکیاہوتو اس کایہ مطلب ہرگز نہیں ہوتاکہ اگلے حمل کے دوران بھی آپ اسی صورتحال کاسامناکریں گی ۔لیکن اس بات کے پیش نظراحتیاط اورڈاکٹر سے رابطہ لازم ہے ۔صحت کے کچھ مسائل بھی ایسے ہوتے ہیں جس کے باعث پریگننسی میں خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ۔تو بہتر ہے کہ حمل ٹھہرنے سے پہلے اپناباقاعد ہ علاج کروالیاجائے تاکہ ممکنہ خطرا ت سے نجات پائی جاسکے۔

خون کے مسائل

اگرآپ خون کی کسی بیماری میں لاحق ہیں جیسے تھیلیسیمیاوغیرہ تو اس کے اثرات آپ کی پرگیننسی پرپڑسکتے ہیں۔اس سے دوران حمل اورڈلیوری کے بعد بچے پر برا اثرپڑتا ہے کیونکہ وراثت میں یہ بیماری ماں سے بچے میں منتقل ہوسکتی ہے۔

گردے کی بیماری

اگرحاملہ کودائمی گردے کی بیماری لاحق ہوتی ہے تو حمل ٹھہرنے سے گردوں پرمزیددباؤ اورکشیدگی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔جس کے باعث مس کیرج اوردیگرمسائل کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

ذہنی دباؤ

دوران حمل ذہنی د باؤ ماں پربرے اثرات مرتب کرتاہے جب ماں کی ذہنی صحت متاثرہوتی ہے توبچے کولازماً خطرات لاحق ہوتے ہیں اگرآپ کوئی ڈپریشن کی ادویات استعمال کرتی ہیں تو فوری طورپرڈاکٹرسے مشورہ کریں اپنی مرضی سے ان ادویات کی روک تھام نہ کریں۔

ہائی بلڈ پریشر

اگردوران حمل ہائی بلڈ پریشرکی شکایت مسلسل رہے تو یہ بچے پربرااثرڈالتی ہے۔ اس سے بچے کی گروتھ آہستہ ہونے لگتی ہے ۔ساتھ ساتھ وقت سے پہلے ڈلیوری ،پریکلیمسیا اورپلیزینٹل کی خرابی کے خطرات بھی پائے جاتے ہیں۔

بڑی عمر

حاملہ عورت کی عمرپریگننسی پراثرانداز ہوتی ہے۔جس کے باعث بہت سے صحت کے مسائل اورپیچیدگیوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔اگرزچگی کے وقت عمرپینتیس یااس سے زائد ہوتو ڈاکٹر سے باقاعدگی سے چیک اپ کروائیں۔

موٹاپا

اگرحاملہ کا (بی ایم آئی ) تیس یااس سے زائد ہوتودوران حمل شوگراوربلڈ پریشرکے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔جب بچے کی پیدائش کاوقت قریب آتاہے تو دیگر پیچیدگیوںکاسامنا یاپھرآپریشن کی نوبت آسکتی ہے۔

تھائی رائڈ کی بیماری

اگرآپ تھائی رائڈ کی بیماری میں مبتلاہیں تو یہ صورتحال آپ اورآپ کے بچے دونوں کے لئے خطرات پیداکرسکتی ہے۔اس بیماری کے باعث مس کیرج،بچے کاوزن نہ بڑھنا،وقت سے پہلے پیدائش کے خطرات ہوسکتے ہیں۔

ذیابیطس

اگرآپ ذیابیطس کے مرض کوکنٹرول نہیں کرپاتی تویہ آپ کے بچے میں پیدائشی نقائص کاسبب بن سکتی ہے۔دیگر مسائل میں سانس کے مسائل،یرقان،گلوکوز کی کم سطح یاپھربچے کاوزن اس کی عمر سے زیادہ ہونا شامل ہے۔

گروتھ کے مسائل

‘دوران حمل ڈاکٹرہروزٹ پرچیک اپ کے ذریعے بچے کے سائز کااندازہ لگاتی ہیں ۔بعض صورتوں میں بچہ کاسائز نہیں بڑھتاجس کاڈاکٹرکوعلم ہوجاتاہے۔ایسی صورت میں اضافی نگرانی اورحفاظت کی ضرورت ہوتی ہے۔

دیگر وجوہات

اگرپریگننسی میں دویااس سے زائد بچے ہوں تو اضافی نگہداشت کی ضرورت رہتی ہے۔ایسی صورتحال میں جسم پراضافی بوجھ پڑھنے کے سبب صحت کے مسائل اوردیگر پیچیدگیوں کے خطرا ت میں اضافہ ہوجاتاہے۔

مزید جانئے: حمل روکنے یا منصوبہ بندی کے بارے میں9اہم معلومات

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...