Facebook Pixel

گرمی کے موسم میں حاملہ خواتین کیلئے مفید غذائیں

3,860

گرمی کے موسم میں ہر انسان کو احتیا ط کی بہت ضرورت ہوتی ہے بچے ،بزرگ،بیمار اورخواتین خاص طور پر ان خواتین کوجو پریگننٹ ہوں وہ ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر بہت محتاط رہیں متوازن غذا اور ہائیڈریٹ رہنے کے لئے خوب پانی اور پھلوں کے رس کا استعمال کریں۔دھوپ کے وقت زیادہ مشقت سے گریز کریں اور اپنے کاموں اور ذمہ داریوں کو پلاننگ کے تحت انجام دیں کشیدگی اور ذہنی تناؤ سے بچیں اور خوش رہیں۔

ٓذیل میں حاملہ خواتین کے لئے چند غذائیں ہیں جنکے استعمال سے وہ گرمی کا مقابلہ آسانی کے ساتھ کرکے گرمی کے پیش نظر ہونے والے خطرات سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔ان غذاؤں سے عام خواتین بھی مستفید ہوسکتی ہیں۔

۱۔تربوز

میٹھا اور رسیلا تربوز گرمی کا پھل ہے تربوز میں اہم غذائی اجزاء جیسے گلوکوز،فولاد،فاسفورس،،پوٹاشیم ،میگنیشیم،نشاستہ دار اجزاء کے علاوہ وٹامن اے ،سی ،بیٹا کیروٹین،اور فولک ایسڈ موجود ہوتے ہیں۔گرمی کے باعث ہونے والی کمزوری دور کرتاہے۔تربوز سے دل کو فرحت و تسکین ملتی ہے نظام ہضم کی اصلاح کرتاہے۔تربوز میں موجود غذائی اجزاء آپکے اور آپکے ہونے والے بچے کی صحت کے لئے نہایت مفید ہیں۔ اسے آپ سلاد میں بھی شامل کرسکتی ہیں۔

۲۔بیریز

بیریز ہائیڈریٹ رہنے میں مدد کرتی ہیں بلوبیریز،اسٹرابیریز،رس بیریز،بلیک بیریز، اور کرین بیریز اینٹی آکسیڈنٹ کے قوی ذرائع ہیں۔یہ جسم میں کشیدگی کے نقصان کو کم کرتاہے چینی طب میں اسے کولنگ خوراک تصور کیاجاتاہے۔اور انمیں موجود اعلیٰ پانی کی مقدار جسم میں الکینیٹی کے فروغ میں مدد کرتی ہے حاملہ خواتین اپنی میٹھا کھانے کی خواہش بیریز کی مدد سے پورا کرسکتی ہیں یہ فائبر پر مشتمل ہوتی ہیںیہ آپکو ٹھنڈک کے احساس کے ساتھ ساتھ غذائی فوائد بھی فراہم کرتی ہیں۔دن بھر اسنیک کے طور پر،یا کریمی صحت بخش اسموتھی میں انکا استعمال کریں۔

۳۔ہرے پتوں والی سبزیاں

ہرے پتے والی سبزیاں صحت کے فوائد کے ساتھ ساتھ موسم گرما میں ٹھنڈک فراہم کرتی ہیں۔ان سبزیوں میں اسی سے پچانوے فیصد پانی موجود ہوتاہے یہ سبزیاں زیادہ وقت کیلئے جسم کو ریگولیٹ اور جسم کی صلاحیت میں اضافہ کے لئے بیحد مفید ہیں۔ کشیدگی کے باعث ہونے والے نقصان سے دماغ کی حفاظت کرتے ہیں انمیں وٹامن اے ،سی ،کے اور فولک ایسڈ جیسے طاقتور غذائی اجزاء موجود ہیں جو پیدائشی نقائص کی روک تھام کرتے ہیں اپنی روزمرہ خوراک میں یہ سبزیاں کم از کم پودینہ ضرور استعمال کریں۔

۴۔تازہ پھلوں کا رس

گرمی سے بچاؤ کے لئے تازہ پھلوں کا رس استعمال کریں اسکے استعمال سے اگر گرمی کے باعث آپ سے کھانا نہ بھی کھایا جائے تو یہ آپکی غذائی ضروریات کو بخوبی پورا کردیں گے۔موسمی پھل جیسے ،فالسہ ،تربوز،خربوزہ، ناریل پانی، آلوبخارہ،چیری،اسڑابیری،کروندا،آم،چیکو، وغیرہ کا جوس آپکو ہائیڈریٹ رکھنے کے ساتھ بھرپور طاقت اور زچگی کے دوران ہونے والی خون کی کمی بھی بخوبی پورا کریں گے۔ اسکی بہ نسبت ڈبہ پیک جوسس آپکو وہ غذائیت اور توانائی فراہم کرنے سے قاصر رہتے ہیں ۔ان پھلوں کے رس کے ساتھ آپ انھیں فروٹ چاٹ کے طور پر بھی کھاسکتی ہیں۔

۵۔دہی

دہی کی افادیت سے تو ہم سب بخوبی واقف ہیں۔دہی ایک نہایت ہی مفید اور طاقت بخش غذاہے۔دہی آپکے اور آپکے بچے دونوں کے لئے بہت مفید ہے دہی میں دودھ کی بہ نسبت زیادہ غذائیت پائی جاتی ہے ناشتہ میں دہی کے استعمال سے دن بھر طبیعت فرحت اور بشاش رہتی ہے۔یہ جسمانی طاقت اور دماغی قوت کیلئے ایک بہترین ٹانک کا کام کرتاہے۔اگر دہی خالی کھانا مشکل ہوتو اسے سلاد ،لسی یا اسموتھی کے طور پر استعمال کریں۔

۶۔املی

املی ٹھنڈی ہوتی ہے۔گرمی کی شدت سے محفوظ رہنے کے لئے املی کا شربت پیئیں اس سے طبیعت کو فرحت اورپیاس کو تسکین ہوتی ہے متلی اور قے کی شکایت دور ہوتی ہے،گرمی کی شدت سے بڑھنے والی دھڑکن کی شکایت دور،غذا کو ہضم اور بھوک میں اضافہ کرتی ہے۔

۷۔سلاد کا استعمال

گرمی کے موسم میں ویسے بھی سلاد کا استعمال بہت ضروری ہے آپ اپنے لئے سلاد کا باؤل تیار کرکے رکھیں تاکہ بوقتِ ضرورت بآسانی استعمال کرسکیں ریڈکڈنی بین، کھیرا،ٹماٹر،پیاز،بندگوبھی ،چقندر،سلاد کے پتے ،اسکے علاوہ لیموں ،پودینہ اور اگر ہوسکے تو تھوڑی سی پالک اپنی سلاد میں ضرور شامل کریں۔

۸۔چائے

دوران حمل ہربل چائے بہترین رہتی ہے کیونکہ کیفین جلد کو خشک کرتی ہے عام چائے کے مقابلے میں سبز یا کالی چائے حاملہ خواتین کیلئے بہترہے۔گرین ٹی میں موجود طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ آپکو توانا رکھتے ہیں لیکن زیادہ نہیں پئیں اور گرم گرم نہ پئیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...