لیبر پین شروع ہونے کی پانچ علامات

75,183

لیبر پین کب شروع ہوتے ہیں یہ بات تجربہ کار مائیں بھی نہیں بتا سکتیں کیونکہ اکثر ظاہر ہونے والی نشانیاں غلط بھی ثابت ہوسکتی ہیں ۔ایسا بھی ہوتا ہے کہ جو درد لیبر کا محسوس ہوتا ہے وہ حقیقت میں زیادہ کھا لینے کی وجہ سے پیٹ کا درد ہوتا ہے۔لیبر پین کو پہچاننا اس وقت تک مشکل ہوتا ہے جب تک یہ پوری طرح نہ آنے لگیں۔اس لئے یہ جاننے کے لئے کہ ہاسپٹل کب جانا ہے کچھ نشانیاں معلوم ہونا ضروری ہیں۔

پانی بہہ جانا:

اکثر حاملہ خواتین اس بات سے خوفزدہ ہوتی ہیں کہ ایسا کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔لیکن ایسا بہت کم خواتین کے ساتھ ہوتا ہے کہ لیبر سے پہلے بچہ دانی میں موجود پانی کی تھیلی پھٹ جاتی ہے اور پھر لیبر پین شروع ہوجاتے ہیں ۔اگر ایسا ہوتا بھی ہے تو بھی پانی ایک دم نہیں بہہ جاتا۔پانی کی تھیلی پھٹ جانا لیبر کی شروعات کی اہم علامت ہے۔اس کے باوجود ۸۰ فیصد خواتین میں تھیلی پھٹنے کے بعد بھی ولادت میں ۱۲ گھنٹے تک لگ جاتے ہیں۔

بہت تیز درد آنا:

درد ہونا لیبر کی واضح نشانی ہے لیکن حمل کے آخری ہفتوں میں ہونے والے جھوٹے دردوں کو بھی خواتین لیبر پین سمجھ بیٹھتی ہیں لیکن یہ درد مستقل اورشدید نہیں ہوتے اور خود ہی ختم ہو جاتے ہیں۔یہ درد عام طور پر بھوک یا پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتے ہیں لہذا ایسے میں کچھ کھاپی لیا جائے تویہ درد خود ہی ختم ہو جاتے ہیں۔
اصل لیبرپین ڈلیوری تک برھتے ہی جاتے ہیں اور کم نہیں ہوتے۔درد آنے کا وقفہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کم ہوتاجاتا ہے جو دردپہلے ۱۰ سے۸ منٹ کے وقفے سے آتے ہیں وہ پھر ۵ سے ۳ منٹ کے وقفے سے آنے لگتے ہیں ۔یہ درد کمرسے اٹھ کر پیٹ کی طرف جاتاہے ۔

ڈسچارج محسوس ہونا:

حمل کے دوران رحم ایک گاڑھے لعاب کے ذریعے بند رہتا ہے یہ لعاب قدرتی طور پر بچے کی انفیکشن سے حفاظت کرتا ہے۔لیکن جیسے جیسے لیبر کا وقت قریب آتا ہے رحم ڈلیوری کے لئے نرم ہونے لگتا ہے۔ساتھ ہی اس سے گاڑھا لعاب ڈسچارج ہونے لگتا ہے بعض اوقات اس کے ساتھ خون بھی شامل ہو جاتا ہے۔ایسی صورت میں ڈلیوری کا وقت چند گھنٹوں ،دنوںیاہفتوں بعد بھی ہوسکتاہے۔لیکن یہ بھی لیبر کی نشانی میں سے ایک نشانی ہے۔

حمل سے متعلق 10 غلط فہمیاں

ڈائریا ہوجانا:

لیبر کے قریبی وقت میں جسم ایک طرح کا مادہ پیدا کرتا ہے جو یوٹرس کو سکڑنے اور رحم کے نرم ہونے میں مدد دیتا ہے۔یہ مادہ بعض اوقات پیٹ اور آنتوں پر بھی اثر انداز ہوتا ہے جس سے ڈائریا کی بھی شکایت ہوسکتی ہے۔

کمر میں شدید درد ہونا:

اکثر حاملہ خواتین کی کمر میں حمل کے شروع مہینوں سے ہی درد ہوتا رہتاہے۔لیکن اگر یہ درد بہت شدید ہو جائے تو یہ بھی لیبر پین کی نشانی ہے۔عام طور پر بچے کے چہرے اور ماں کی ریڑھ کی ہڈی کے درمیان آنول نال ہوتی ہے۔لیکن بعض اوقات بچے کا سر ماں کی ریڑھ کی ہٖڈی کے قریب ہوتا ہے اور اس پر زورپڑتا ہے جس کے نتیجے میں درد پیٹ تک تو جاتا ہے لیکن کمر میں بہت شدید درد ہوتا ہے۔کمر کا شدید درد اس بات کی نشانی ہے کہ آپ لیبر کے بالکل قریب ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...