روزے میں سر درد کا علاج

1,827

رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں روزے دار کو اکثر سر درد کی شکایت رہتی ہے۔ یہ شکایت اکثر کام کے دوران یا دوران سفر بڑھ جاتی ہے ۔ روزے کی حالت میں سر درد کی ادویات کا استعمال تو کر نہیں سکتے ۔اس لئے ماہرین نے چند طریقے ایسے بتائیں ہیں جن پر عمل کر کے سر درد دور کیا جا سکتا ہے ۔

آنکھیں بند کر لیں

اگر آپ سر درد محسوس کر رہے ہیں تو تھوڑی دیر کے لئے آنکھوں کو بند کر کے اپنی سوچ کو تبدیل کر کے اپنے بہتر مستقبل کے بارے میں سوچیں۔ اس طرح سر درد میں کمی واقعی ہو سکتی ہے۔

کمپیوٹر اور دیگر آلات کا محدود استعمال

کمپیوٹر اور اس سے منسلک دیگر آلات مثلاً موبائل فون ٹیبلٹ ٹی وی وغیرہ سے نکلنے والی روشنی براہ راست آپکی آنکھوں کو متاثر کرتی ہے جو سر درد کی وجہ بنتی ہے ۔کچھ دیر کے لئے اپنی آنکھوں کو ان آلات سے دور رکھیں۔

نہانا

پانی سر درد کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔نیم گرم پانی سے نہائیں سر درد میں کمی محسوس کریں گے۔

مساج

سر درد ہونے کی صورت میں تھوڑی دیر لیٹ جائیں ۔ہاتھوں کی مدد سے پیشانی اور سر کا مساج کریں سر درد کم ہو جائے گا۔

گہری سانس

گہری سانس سر درد کا سب سے مؤثر علاج ہے آنکھیں بند کر لیں لمبی سانس لیں اور پھر آہستہ آہستہ باہر نکالیں یہ عمل دس بار دوہرائیں سر درد ختم ہو جائے گا۔

پٹھوں کو ورزش

ایسی کسی ہلکی ورزش کا انتخاب کریں جسے آپ بیٹھ کے بھی انجام دے سکتے ہوں۔ اسکے لئے اپنی گردن کو دائیں اور بائیں جانب موڑیں اور پھر اس کو دائرے میں گُھمائیں۔ اس کے بعد اپنے کندھوں کو آگے اور پھر پیچھے حرکت دینا شروع کریں ۔یہ عمل آپکے پٹھوں کو آرام پہنچائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...