کسی اپنے کو ڈپریشن سے کیسے نجات دلائی جائے؟

2,195

گزرتے وقت کے ساتھ صحت ،گھریلوں ،معاشی اورمعاشرتی پریشانیوں میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے۔ جس کے باعث ہرخاص وعام ڈپریشن کاشکارنظرآتا ہے۔
ڈپریشن سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ متاثرہ شخص کاخاص خیال رکھاجائے تاکہ وہ کسی بڑی پریشانی کاشکار نہ ہوں۔ایسے لوگوں کوخوش رکھنااورانھیں کوالٹی ٹائم دینانہایت ضروری ہے۔
مختلف طریقوں کے استعمال سے آپ انھیں ڈپریشن کے نکال سکتے ہیں اورضروری نہیں کہ تحفہ بہت مہنگایاپھرکوئی گفٹ آئٹم ہی ہو۔

۱۔ملاقات کے لئے وقت نکالیں

آپ کے اپنے جوڈپریشن جیسے مرض میں مبتلاہیں ان کے لئے سب سے اچھاتحفہ یہی ہے کہ آپ ان کے لئے وقت نکالیں۔ ان سے بات کریں۔تاکہ وہ اپنی پریشانی آپ سے شیئر کریں۔
ایسے مریض اپنوں سے دوری کے باعث ڈپریشن کی سنگین سطح تک پہنچ جاتے ہیں۔اسی لئے آپ کے تھوڑے سے وقت کی بدولت وہ بڑی پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔

۲۔گریٹنگ کارڈز

اگرمخصوص مواقع پرآپ ان سے ملنے کے لئے وقت نہیں نکال پاتے تو اپنے جذبات کا اظہارکارڈ کے ذریعے کریں۔آپ نہ سہی لیکن آپ کاکارڈ بھی ان کے لبوں پرمسکراہٹ بکھیرنے کے لئے کافی ہوگا ۔انھیں اس بات کااحساس دلائیں کہ وہ آپ کے لئے کتنے اہم ہیں۔

 ۳۔ٹیکسٹ میسیج

اگرتھوڑاساوقت نکال کروقتاً فوقتاً ڈپریشن کے مریضوں کومیسیج کرلیاجائے جسمیں نہ تو زیادہ وقت لگتاہے اورنہ بہت سے پیسے ۔لیکن ایک میسیج سے مریض کویہ احساس ضرورہوجاتاہے کہ کوئی ہے جسے اس کی پرواہ ہے۔
ڈپریشن بڑھنے کی بڑی وجہ صرف اورصرف تنہائی ہے ۔آپ کواگر انھیں واپس زندگی کی طرف لاناہے تو یہ نہایت آسان طریقہ اوران کے لئے خاص تحفہ ہے۔

۴۔تحفہ کیادیں؟

ڈپریشن میں مبتلالوگوں کوایساتحفہ دیں جوان کی مصروفیت میں اضافہ کرے۔ضروری نہیں کہ تحفہ بہت مہنگاہوبلکہ سیلف کیئرکے طورپرمختلف گفٹ آپ انھیں دے سکتے ہیں جس کے استعمال سے نہ صرف وہ خوشی محسوس کریں گے بلکہ ان کی ضرورت بھی پوری ہوجائے گی۔اگرکچھ نہیں تو ایک پھول ،آئسکریم ،چاکلیٹ یاپھرڈائری اورپین ہی دے دیں جس پروہ اپنے جذبات اوراحساسات تحریر کرسکیں۔

۵۔کھانے پرمدعوکریں

کہیں باہرکھانے کاپروگرام بنائیں یاپھراپنے گھرپرہی ان کے لئے کچھ خاص جو انھیں پسند ہوبنوالیں۔جتناآپ انھیں اچھاوقت دیں گے اورانھیں اہم ہونے کااحساس دلائیں گے۔
اتناہی ان میں جینے کی امنگ پیداہوگی اوروہ زندگی جینے کی خواہش کریں گے۔اگرآپ انھیں تنہاچھوڑدیں گے تومایوسی میںگھرکراپنی زندگی تباہ کرلیں گے۔

۶۔مسائل پربات کریں

ڈپریشن کے مریض سے جتناوقت بات کی جائے اس کے لئے اتناہی اچھارہتاہے کیونکہ اس طرح وہ ڈپریشن سے باہرنکلنے میں کامیاب ہوپاتا ہے۔
ان کی بات سنیں اوراگروہ کسی بات کولے کرپریشان ہیں تو ان کی پریشانی دورکرنے کی کوشش کریں۔آپ کی تھوڑی سی مددایسے مریض کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔

۷۔آؤٹ ڈورسرگرمی

ایسے مریضوں کے لئے آؤٹ ڈورسرگرمیاں مرتب کریں کیونکہ گھرمیں رہ رہ کروہ اس مرض سے باہرنکلنے میں کامیاب نہیں ہوپاتے۔آج کل سینیماکادورپھرسے لوٹ آیاہے اورپھرسے فیملیز سینیماکارخ کرتی نظرآتی ہے۔
تفریحی مقامات موڈ کوبہتربنانے اورمریض کوڈپریشن سے باہرنکالنے میں اہم کرداراداکرتے ہیں۔

ٓ۸۔ذہنی اورجسمانی سرگرمیاں

ایسے مریضوں کے لئے ذہنی اورجسمانی سرگرمیاںضروررکھنی چاہیئں۔جتناآپ انھیں مصروف عمل رکھیں گے اتناہی وہ فٹ رہیں گے۔اگروہ گارڈننگ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو انھیں اس کے مواقع فراہم کریں۔
اگرگھرمیں بچے ہیں تو بچوں کوان کے ساتھ کھیلنے کاموقع دیں۔کہانیوں کی کتابیں دیں تاکہ وہ بچوں کوقصہ اورکہانیاں سنائیں۔

۹۔قریبی دوست سے ملاقات

ہرانسان کاکوئی نہ کوئی قریبی دوست ہوتاہے جس سے مل کرانسان اپنے سارے دکھ بھول جاتاہے اورنہایت خوشی محسوس کرتاہے۔
سرپرائز گفٹ کے طورپرآپ انھیں ان کے کسی رفیق یاپرانے ساتھی سے ملوائیں جس سے وہ ملنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
اس ایک ملاقات کے بعد ان کاذہن کافی وقت تک ان کے ساتھ گزارے خوبصورت لمحات میں ہی رہتاہے۔

۱۰۔محبت کااظہار

محبت ایک ایساجذبہ ہے جوایک انسان کودوسرے سے قریب کرنے میں معاون ثابت ہوتاہے۔اپنے پیاروں سے محبت کریں۔ انھیں اس بات کااحساس دلائیں کہ وہ آپ کے لئے کتنااہم ہیں۔
بعض اوقات آپ اپنوںسے محبت ضرورکرتے ہیں ۔ آپ کے وقت نہ دینے کے باعث وہ سمجھتے ہیں کہ اب وہ آپ کے لئے اہم نہیں رہے۔ لہٰذامصروفیت چاہے کتنی بھی ہومگرمحبت کااظہارضروری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...