جوڑوں کے درد کا علاج گھر میں

18,140

چالیس سال کی عمر سے اکثر افراد جوڑوں کے درد جیسی کئی ہڈیوں کی تکالیف کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ صحیح غذا کا استعمال نہ کرنا اور ورزش سے دوری ہے ۔ اپنی روز مرہ کی خوراک میں چند غذاؤں کا اضافہ کرکہ اور دیسی نسخوں کے ذریعے جوڑوں کی تکلیف کا علاج ممکن ہے۔

جوڑوں کے درد میں مفید غذائیں

ادرک

ادرک کے اندر ایسی خصوصیات موجود ہیں جو جوڑوں کے مسائل کے خاتمے کے لئے بہترین مانی جاتی ہیں۔ ادرک کو پیس کے سفوف کی شکل میں استعمال کریں یا گرم پانی میں ابال کرچائے کی صورت میں پئیں ۔ اس سے جوڑوں کے در د میں خاطر خواہ کمی آئی گی ۔

غذائیں

مچھلی، تازہ پھلوں و سبزیوں، گندم یا دیگر اجناس، زیتون کے تیل، خشک میوہ جات، ادرک لہسن کو اپنی غذاؤں کا حصہ بنائیں یہ غذائیں جوڑوں کے درد میں کمی لاتی ہیں۔

سبز چائے

دن میں تین کپ سبز چائے آپکے بڑھے ہوے وزن کو بھی کم کر دے گی اور جوڑوں کے درد جیسے مسائل سے بھی چھٹکارا دلا دے گی ۔سبز چائے میں موجود پولی فینول نامی اینٹی آکسائیڈنٹس پٹھوں کی سوجن ختم کرنے کے لئے بھی نہایت موثر ہیں۔

ہلدی

ہلدی کسی بھی درد میں ایک دوا کے طور پرکام کرتی ہے۔ جوڑوں کے درد کے مریض اگر 2 گرام یا ایک چائے کے چمچ ہلدی کا روزانہ استعمال کریں تو جوڑوں کے درد سے جان چھڑا سکتے ہیں ۔

لونگ

لونگ میں اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو ہڈیوں کے کمزور ہونے کا عمل سست کردیتے ہیں ۔لونگ کے استعمال سے لمبی عمر تک جوڑوں کے درد کا سامنا نہیں ہوتا۔

دیسی علاج

سنگھاڑاا پچاس گرام
چوپ چینی پچاس گرام
اسغن ناگوری پچاس گرام
سرنج انجان شیریں پچاس گرام

تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کر کے پاؤڈر بنا لیں ایک چمچ صبح ناشتے سے پہلے اور ایک چمچ رات کو کھانے کے بعد سادہ پانی یا دودھ کے ساتھ استعمال کریں ایک ہفتے میں فرق ظاہر ہو جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...