صدا مسکراتے رہنے کے ٹوٹکے

993

یہ بات حقیقت ہے کہ خوش رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ انسان کو خود ہی کرنا ہوتا ہے ۔ اس بات سے قطع نظر کہ زندگی میں ہمیں بے شمار مشکلات اور مسائل کا سامنا رہتا ہے اور ہماری نوے فی صد سے زیادہ زندگی کا دور جدوجہد اور کاوشوں میں صرف ہوتا ہے، اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ دس فی صد خوشی کا حصہ اگر آپ اپنی زندگی کے اس نوے فی صد حصہ پر حاوی کرلیں تو زندگی بہت سہل اور خوش و خرم گزر سکتی ہے۔ اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ایسا کر پاتے ہیں یا نہیں۔

یہ ہمارا دماغ ہی ہے جو آپ کو زندگی گزارنے کی مختلف ترغیبات دیتا ہے۔ مسکراتے رہنا ایک ایسا عمل ہے جو آپ کی زندگی کو آسان بناتا ہے۔مشکلات، مصروفیات اور ناکامیابیاں ایسیعوامل ہیں جن سے انسان ڈپریشن یا بیزاریتکے ساتھ چڑچڑے پن کا بھی شکار ہو جاتا ہے اور وہ نہ صرف اپنے ساتھ بلکہ دوسروں کے ساتھ بھی الجھتارہتا ہے ۔ لیکن اگر آپ اپنا رویہ مثبت رکھیں ،ہر ایک سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور اپنے چہرے پر مسکراہٹ سجائیں تو آپ خود حیران ہوں گے کہ اس سے آپ کی شخصیت میں کتنی مثبت تبدیلی رونما ہوتی ہے۔ ذیل میں صدا مسکراتے رہنے اور صحت مندانہ زندگی گزارنے کے چند نکات پیش کیئے جارہے ہیں:

صحت کا خیال رکھیں

ایک بھرپور اور جاندار مسکراہٹ ہی اچھی زندگی کی علامت ہے اس سے یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ آپ اپنے آپ سے کتنا پیار کرتے ہیں اور اپنی شخصیت کو کتنا احترام دیتے ہیں۔ آپ یقین کریں جب آپ اپنے آپ کو عزت یا احترام دیں گے، اپنی شخصیت کا مثبت پہلو لوگوں کے سامنے لائیں گے تو لوگ خود بہ خودہی آپ کے گردیدہ ہوتے چلے جائیں۔ اپنی زندگی میں ہر چیز کو متوازن رکھیں۔ متوازن غذا جو حفظان صحت کے اصولوں کو مدِ نظر رکھ کر تیار کی گئی ہو اس کا استعمال کریں۔ دن بھر میں دس سے بارہ گلاس پانی ضرور پئیں اور نیند لینے میں کبھی کنجوسی مت دکھائیں۔

مثبت سوچ اپنائیں

کسی بھی مشکل سے مشکل ترین صورت حال میں اپنی سوچوں کو منفی رخ اختیار نہ کرنے دیں۔ مشکلات اور مسائل کو پازیٹوطریقے سے حل کرنے کی کوشش کریں اور ہمیشہ مثبت انداز میں ان کا سامنا کریں۔ بزدلوں کی طرح چھپ کر یا ڈر کر حالات کبھی بھی نہیں بدلتے اس لیئے خود کو بدلیں ۔تمام منفی خیالات کو ذہن سے نکال دیں اور اپنے لیے ہمیشہ مثبت سوچ رکھیں اور اپنی مثبت سوچوں پر عمل پیرا بھی ہوں۔

قدرتی مناظر کا مشاہدہ کریں

قدرت کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں کیونکہ فطرت سے پیار آپ کے اندر ایک نئی توانائی اور لگن پیدا کرتا ہے۔ صبح صادق کے وقت یا پھر شام کے وقت اپنی پسندیدہ جگہ پر ضرور جائیں۔ پھول، سبزہ، فطری مناظر نہ صرف آنکھوں کو ترواہٹ بخشتے ہی بلکہ ان سے دل ودماغ دونوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

نرمی سے پیش آئیں

بہت سے افراد شرمیلے مزاج کے حامل ہوتے ہیں اس لیے لوگوں سے گھل مل نہیں پاتے اور نہ ہی اپنے مطمع نظر دوسروں تک آسانی سے پہنچا سکتے ہیں۔ ایسے افراد کو چاہئے کہ وہ اپنے اندر تبدیلی لائیں اور اپنی شخصیت میں توازن رکھنے کے لیے اپنے اندر اعتماد پیدا کریں۔ دوسروں کے ساتھ اچھے تعلق کے استداد رکھیں اور ان کے ساتھ اچھا برتاؤ اپنائیں۔ اس سے دوسرے افراد کے دل میں آپ کے لیے یہ تاثر اُبھرے گا کہ آپ ان کی کتنی زیادہ پرواہ کرتے ہیں۔ یہ بات جان کر آپ کو خوشی ہوگی کہ دوسروں کو خوشی دے کر اور ان کی پرواہ کرکے کتنا دلی اطمینان محسوس ہوتا ہے اور آپ کیلیے صدا مسکراتے رہنا اور بھی آسان ہو جائے گا ۔

تبدیلی ضروری ہے

صدا مسکراتے رہنے کے لیے یہ بات بے حد اہم ہے کہ آپ جس ماحول میں رہ رہے ہوں اس کے مطابق خود کو ڈھالیں۔ ماحول کے مطابق خود کو ڈھال لینے کی صلاحیت آپ کے اندر موجود ہونی چاہیئے۔ نہ صرف یہ بلکہ کسی بھی قسم کے ماحول یا حالات سے آپ کو گھبرانا یا مایوس نہیں ہونا بلکہ ہر قسم کے ماحول کا مثبت انداز اور خوشگوار احساس کے ساتھ سامنا کرنا ہے۔ اپنے اندر ہر طرح کے حالات سے نبردآزماہونے کے لیے لچک رکھیں۔ یہ بھی متوازن زندگی گزارنے کا بہترین فارمولا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...