کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ چیزیں بھی ایکسپائر ہو جاتی ہیں؟

942

ویسے تو کھانے پینے کی اشیاء کو استعمال کرنے کی تاریخ ہوتی ہے جسےا یکسپائری ڈیٹ یا تاریخ تنسیخ بھی کہا جاتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس سے ہٹ کر بھی روزمرہ کی اشیاء کا استعمال ایک مقررہ وقت کے بعد نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے؟
جی جی واقعی اس بات میں حقیقیت ہے اور یہ ایسی اشیاء ہیں جن کا آپ نےکبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

ٹی بیگز

اگر آپ ٹی بیگز سے چائے پیتے ہیں تو اس کا ذخیرہ کرنے سے پہلے یہ جان لیں کہ وہ ایک خاص عرصے کے بعد صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق 2 سال بعد اس کا معیار خراب ہوجاتا ہے اور طبی مسائل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔

گاڑیوں کی نشستیں

گاڑی کی نشست آپ کی اور آپ کے بچوں کی زندگی بچا سکتی ہے، لہذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ درست طریقے سے لگی ہوں اور ان کی ایکسپائری تاریخ گزر نہ چکی ہو، گاڑی کی ہر نشست کو ایک خاص عرصے تک استعمال کیا جاسکتا ہے اور یہ تاریخ اس کے نیچے لکھی بھی ہوتی ہے۔

سن اسکرین

ہوسکتا ہے کہ آپ کی سن اسکرین پر ایکپسائری ڈیٹ نہ لکھی ہو مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ اسے ہمیشہ استعمال کیا جاسکتا ہے، ماہرین کے مطابق سن اسکرین صرف 3 سال تک کے لیے موثر ثابت ہوتی ہیں، اس کے بعد وہ فائدہ مند ثابت نہیں ہوتیں، ماہرین کا مشورہ ہے کہ سن اسکرین کو جب خریدیں تو اُس تاریخ کو یاد کرلیں اور تین سال بعد اگر بچ جائے تو اسے پھینک دیں۔

سن گلاسز

سورج کی روشنی سے تحفظ دینے والے چشمے الٹرا وائلٹ شعاعوں سے متاثر ہوتے ہیں اور ایک تحقیق کے مطابق ایک سے دو سال کے بعد وہ مضر صحت شعاعوں کو بلاک کرنے میں زیادہ مددگار ثابت نہیں ہوتے۔


یہ پڑھئے : دھوپ بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کا بہترین ذریعہ

صابن

صابنوں کی بھی ایکسپائری ڈیٹ ہوتی ہے جو اکثر ان کے پیکنگ پیپر پر لکھی بھی ہوتی ہے تاہم اگر نہ بھی ہو تو بھی ماہرین کا مشورہ ہے کہ 3 سال سے زیادہ انہیں اپنے پاس نہ رکھیں۔

پینٹ

گھر پر پینٹ یا رنگ تو اکثر افراد کرواتے ہیں اور کچھ افراد بچ جانے والے پینٹ کے ڈبوں کو اسٹور میں رکھ لیتے ہیں، تاہم اگر ایک بار ڈبہ کھل جائے تو وہ ایک سے چار سال کے اندر بیکار ہوجاتا ہے، آئل پینٹ البتہ 15 سال تک رکھا جاسکتا ہے۔

ٹوتھ پیسٹ

ٹوتھ پیسٹ ایسی چیز نہیں جو اگر کافی مقدار میں خرید کر رکھ لی جائے، تو وہ ایکسپائر ہوجاتے ہیں، مثال کے طور پر کولگیٹ کے ٹوتھ پیسٹس اکثر 2 سال تک ٹھیک رہتے ہیں، لیکن جب ٹیوب پرانی ہونے لگتی ہے تو وہ دانتوں کے لیے فائدہ مند نہیں رہتی۔


اس بارے میں جانئے :کھوتی ہوئی توانائی کو اگر بحال کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام کیجئے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...