دو زبانیں بولنے والوں کے کمالات

559

اگر تو آپ اردو کے ساتھ ساتھ انگریزی یا کسی بھی دوسری زبان کو بولنے میں مہارت رکھتے ہیں تو آپ دیگر افراد کے مقابلے میں مختلف ہیں۔یہ دعویٰ ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔برطانیہ کی لنکاسٹر یونیورسٹی اور سوئیڈن کی اسٹاک ہوم یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق کے مطابق جو لوگ دو زبانیں یا دو سے زائد زبانیں بول سکتے ہیں توانہیں وقت گزرنے کا تجربہ دیگر افراد کے مقابلے مختلف انداز سے ہوتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ایسے افراد وقت کے بارے میں مختلف انداز سے سوچتے ہیں اور اس کا انحصار اس زبان پر ہوتا ہے جس میں سوچ رہے ہوں۔

اس تحقیق کے مطابق دو زبانوں میں مہارت رکھنے والے افراد شعوری اور لاشعوری طور پر مختلف زبانوں کو ذہن میں آگے پیچھے چلاتے ہیں جس کی وجہ سے وقت کے حوالے سے تجربہ بھی مختلف ہوتا ہے۔اسی طرح ہر زبان میں وقت کے لیے مختلف حوالے ہوتے ہیں اور محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ ہماری زبان روزمرہ کے جذبات اور تصورات پر ہمارے تصورات سے زیادہ اثرات مرتب کرتی ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے جرنل آف ایکسپیرمینٹل سائیکولوجی میں شائع ہوئی۔اس سے قبل کینیڈا کی مانٹریال یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ و زبانوں میں مہارت رکھنا دماغی طاقت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور ایسے افراد ایک زبان جاننے والوں کے مقابلے میں زیادہ موثر دماغی صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ دو زبانوں میں مہارت عمر بڑھنے سے آنے والی دماغی تنزلی یا ڈیمینشیا جیسے مرض سے بھی تحفظ دیتی ہے۔تحقیق کے مطابق دو زبانیں جاننا عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ میں تبدیلیاں لانے کا باعث بنتا ہے جس کے نتیجے میں معلومات کے ارتکاز میں بھی مدد ملتی ہے۔

مزید جانئے :گھر کی تعمیر،آرائش و تزئین


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...