چھٹیوں میں بیماری سے کیسے بچیں؟

464

چھٹیوں پر جانا بھی ایک الجھن کا کام ہے ۔پیکنگ کرو،پھر کھولو ،پھر دوبارہ پیکنگ کرو۔یہ دیکھنا کہ سفر کے تمام کاغذات موجود ہیں۔جن کے بغیر سفر کرنا ناممکن ہوتا ہے۔
اور اگر آپ بچوں کے ساتھ سفر کر رہے ہیں تو اس کی تو پریشانی ہی الگ ہوتی ہے۔صرف وہاں جانا ہی نہیں بلکہ ایک اور چیز جو ہمیں اور زیادہ پریشان کرتی ہے وہ ہے بیمار پڑ جانا۔ چھٹیاں خیریت کے ساتھ گزارنے کے لئے ہم اپنے ساتھ اینٹی الرجی اور اینٹی بائیوٹک گولیاں رکھتے ہیں ۔لیکن ہم خود کو ایک ساتھ بیمار پڑنے سے بچا بھی توسکتے ہیں ۔
ذیل میں دئیے گئے کچھ آسان طریقوں کی مدد سے ہم خود کو بیکٹیریا سے بچا سکتے ہیں ۔

چھٹی کے لئے خود کو تیار کرنا:


چھٹیوں کے لئے خود کو تیار کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ سفر کے لئے ضروری چیزیں پیک کرلیں بلکہ ساتھ ہی اپنے جسم کو بھی اس کے لئے تیار کریں۔سفر پر نکلنے سے پہلے رات کی ۸ گھنٹے کی نیند پوری کریں۔اپنے جسم کو سیراب رکھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں ۔
اور اگر آپ ملک سے باہر جا رہے ہیں توسفر سے پہلے ضروری ویکسی نیشن ضرور کرائیں۔

اپنے ہاتھ دھوئیں:


ہم جانتے ہیں کہ بچپن سے ہی ہمیں یہ بات کہی جاتی رہی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہم اب بھی اسے بھول جاتے ہیں ۔
اگرچہ ہم اپنے گھر اورملک میں سستی دکھا جاتے ہیں لیکن غیر ممالک میں جاکرہاتھ دھونایاد رکھنا نہایت ضروری ہے۔ہاتھوں کی صفائی کے لئے اچھی جگہ سے لیا گیا ہینڈسینیٹائزر کافی نہیں ،یہاں آپ کا پرانا صابن ہی چلے گا۔ہاتھ دھوئیں،صابن ملیں اور دوبارہ دھوئیں ۔

بوتل کا پانی پیئیں:


کچھ ممالک اپنے حفظان صحت پر بنائے گئے اصولوں اور صفائی پر فخر کرتے ہیں ۔اور انھوں نے جگہ جگہ پینے کے پانی کے فوارے لگا رکھے ہیں ۔یہ سب اچھا ہونے کے باوجود بیماری سے بچنے کے لئے ہم آپ کو بوتل کا پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔
اگر آپ کا قیام ہوٹل میں ہے تو روم سروس آپ کو ہر روز پانی کی بوتلیں فراہم کرے گی۔کہیں بھی باہر جاتے ہوئے آپ یہ بوتلیں اپنے ساتھ لے جاسکتے ہیں ۔اور اگر آپ کو یہ بوتلیں خریدنا بھی پڑیں تو خیال کرلیں کہ آپ یہ خرچہ اپنی صحت کے لئے ہی کر رہے ہیں ۔
کیونکہ ہم دیسی لوگ باہر کے ممالک میں کھانوں پر تو خوب پیسہ خرچ کردیتے ہیں لیکن پانی کی ایک بوتل پر چند پیسے خرچ کرتے ہوئے بالکل ہی کنجوس بن جاتے ہیں ۔


آنسو صرف جذبات نہیں بلکے صحت بھی


مناسب نیند لیں :


ہم میں سے اکثر سمجھتے ہیں کہ چھٹیوں کا مقصد ہی خود کو تھکانا ہے۔کیونکہ ہم سارا وقت گھومنا پھرنا چاہتے ہیں ۔ہمیں جن جگہوں پر جانا ہے ان کی فہرست تیار کرنے کے ساتھ یہ بھی خیال رکھنا ہے کچھ وقت خود کو بھی دینا ضروری ہے۔
اپنے جسم اور ذہن کو تھکانے کا مطلب یہ ہوا کہ ہم ہوا میں موجود بیکٹیریا کا شکار بننے کے لئے تیار ہو گئے ہیں ۔کیونکہ تھکن کی وجہ سے ہمارے جسم کی دفاعی طاقت کم ہو جاتی ہے۔لہٰذا نیند کے لئے وقت نکالیں اور6 گھنٹے ضرور سوئیں کیونکہ نیند کے دوران ہی ہمارے جسم میں خون کے سفید خلیات بنتے ہیں۔

ہر چیز نہ کھائیں:


جہاں تک ہم جانتے ہیں دوران سفر زیادہ تر گلی کوچوں میں ملنے والا کھانا ہی کھایا جاتا ہے۔اور ان میں سے ہی کوئی کھانا ہمیں بیمار کردیتا ہے۔
لہٰذا اس بات کو خیال کرتے ہوئے مضر صحت کھانا کھانے سے گریز کریں۔یعنی کوشش کریں کہ جو کچھ بھی آپ کھائیں وہ تازہ ہو ،اچھی طرح پکا ہوا ہو اور گرم گرم پیش کیا جائے۔


انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں 


ترجمہ :سعدیہ اویس

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...