ایچ ٹی وی اردو

پتھروں کے حیرت انگیز کمالات

دنیا میں بے شمار اقسام کے پتھر پائے جاتے ہیں جنھیں انسان پہنتا بھی ہیں اور ان کا انسانی زندگی پر گہرا اثر پڑتا ہے ۔ آج ھم آپ کو بتائیں گے ایسے ساتھ پتھروں کے بارے میں جس کا ااستعمال انسانوں کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

عقیق :

عقیق پہننا سنت نبوی (ص )میں شامل ہیں اور اس پتھر کے بے شمار فوائد ہیں ۔ عقیق خوشحالی اور حوصلہ بڑھانے میں مدد دیتا ہے ۔ دلوں پر اثر کرتا ہے، دل کو مسرت و شادمانی بخشتا اور فیصلہ سازی کو بہتر بناتا ہے ۔ذہانت کو بڑھاتا اور مزاج کو مستحکم کرتا ہے۔

دودھیا پتھر :

دودھیا پتھر المعروف اوپل دماغ کے خلیات کو بہتر طور پر کام کرنے میں مدد دیتا ہے اور اعتماد کی بحالی میں بھی مدد دیتا ہے ۔اوپل پتھر روحانی روابط ، مراقبہ اور اور کام پر توجہ دینے کے لئے اہم سمجھا جاتا ہے ۔ یہ پتھر زندگی سے متعلق انسانی سوچ کو مثبت کرتا ہے۔

مزید جانیں:خوشگوار زندگی کے لیے درست پتھر کا انتخاب

زمرد :

زمرد پتھر ثور ،سرطان اور حوت ستارے والے افراد کے لئے کافی بہترین پتھر ثابت ہوتا ہے ۔ رومانوی طور پر دوسروں کو آپ کی طرف مائل کرتا ہے، کاروبار کی ترقی میں مدد دیتا ہے ۔ یاداشت کو بڑھاتا ہے اور زبان میں اثر پیدا کرتا ہے۔

مرجان :

یہ پتھر کالے جادو کے اثرات کوزائل کرتا ہے ۔یہ پتھر خوشحالی لاتاہے اور انسان میں کفایت شعاری پیدا کرتا ہے ۔ یہ پتھر لقوے فالج اور جوڑے کے درد میں کافی مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ اس پتھر کا پاؤڈر اگر خون نکلنے والی جگہ پر لگایا جائے تو خون بہنا رک جاتا ہے۔

فیروزہ :

یہ پتھر بری نظر سے بچاتا ہے ، اس پتھر کے پہنے سے غربت اور مفلسی قریب نہیں آتی اور خوشحالی آتی ہے ۔ یہ پتھر طلبہ کے لئے بھی کافی کارآمد ہے اور یادداشت بڑھانے کے لئے مددگا ر ثابت ہوتا ہے ۔یہ پتھر انسان کا خوف ختم کرتا ہے اور دشمنوں پر غلبہ پانے میں مدد دیتا ہے۔

پکھراج :

پکھراج پتھر عمر دراز کرتا ہے۔ اس کے ساتھ شادی اور اولاد کے لئے مفید ہیں ۔ انسان کے اندر رحم دلی کے جذبات پیدا کرتا ہے ۔ آئیڈئل کے حصول میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔کاروباری مشکلات کو دور کرتا ہے اور مالی طور پر مستحکم کرتا ہے۔

موتی :

یہ قیمتی پتھروں میں سے ایک پتھر ہے، یہ خواتین کے حسن و جمال میں اضافہ کرتا ہے ۔ یہ پتھر انسان میں قدرتی حسین مناظر سے محبت بڑھاتا ہے ۔نفرت ختم کرکے دشمنی کو دوستی میں بدلنے کا باعث بنتا ہے ۔ یہ پتھر ذہنی مشکلات سے نکلنے میں مدد دیتا ہے۔