پی ایس ایل 2019؛نیا چہرہ اور نئی آواز ،فواد خان نے سب کے دل جیت لئے:

306

فواد خان کا شمارپاکستان کے خوبصورت ترین مردوں میں ہوتا ہے فواد خان نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے مردوں کے مقابلوں میں کافی جاذب نظر سمجھے جاتے ہیں اور ان کی اداکاری کو پاکستان سمیت بارڈر کے اس پار بھی سراہا جاتا ہے ۔اس بات سے بھی انکار نہیں کہ فواد کو اسکرین پر دیکھ اکثر دِلوںکی دھڑکنیں تیز ہوجاتی ہیں۔اس کے لئے حال ہی میں ریلیز ہونے والی مولا جٹ کی مثال ہی کافی ہے۔ پی ایس ایل کرکٹ لیگ جس کا سب پاکستانی شدت سےانتظار کررہے ہیں،آئندہ ماہ دبئی میں شروع ہورہا ہے۔اس کی تشہیر کے لئے نیا ترانہ فواد خان نے گایا ہے جسے شجاع حیدر نے دیسی رنگ دے کر ترتیب دیا ہے۔اس گانے کی وجہ سے فواد خان کو پسند کرنے والے اور شدت سے پی ایس ایل کا انتظار کررہے ہیں۔ا

حقیقی جوش وخروش:

خان ایک عرصے بعد میوزک کی طرف واپس آئے ہیں اس لئے ان کی آواز پوری طرح ان کا ساتھ نہیں دے رہی لیکن مجموعی طور پر میوزک اور ویڈیو مل کر ایک اچھا تاثر دے رہے ہیں ۔یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ فواد کی پرفارمنس اس میں کتنی کمال کی ہے۔علی ظفر کے گانے پھرسیٹی بجے گی،اسٹیج سجے گا کے مقابلے میں یہ اتنی متاثر کن تو نہیں ہے۔لیکن ہمیں یقین ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ گانابھی ہماری زبانوں پر چڑھ جائے گا ۔ساتھ ہی یہ موسیقی کی دنیا میں فواد خان کے پہلے قدم کی بھی یاد دلائے گا ۔

پی ایس ایل 2019 میں کیا متوقع ہے؟

افتتاحی تقریب دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں14 فروری کو منعقد ہوگی جس میں بہت سے ستارے بھی شامل ہوںگے ان میں پٹ بل،فواد خان،جنون،آئمہ بیگ،شجاع حیدر اور بہت سے دوسرے لوگ شامل ہیں۔ جواس رات کو پوری طرح انجوائے کرانے کے لئے کافی ہوںگے ۔امید ہے آپ بھی ہماری طرح اس رات کے مزے لینے کے تیار رہیں گے۔

اس آرٹیکل کو انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کیجئے


تبصرے
Loading...