ایئر کوالٹی اویئرنیس ویک ۲۰۱۷

240

لوگوں میں صاف اورمعیاری ہوا کے متعلق شعور بیدار کرنا بے حد ضروری ہے۔یہ بات ہم سب ہی جانتے ہیں کہ اگر ہوا میں آلودگی ہوتو بہت سی بیماریاں پیداہونے لگتی ہیں۔
عام طورپرآلودگی کی دوقسمیں پائی جاتی ہیں۔پہلی اوزون ہے جسمیں گرمی کے موسم میں اضافہ ہوجاتاہے۔دوسری تعفن ہے جوہوامیں موجود ذرات کے باعث ہوتی ہے۔ہوامیںآلودگی کی بڑی وجہ کاریں،بسیں،پاورپلانٹ اورصنعتیں ہیں۔موسم اوزون اورپارٹیکل آلودگی میں اہم کردار اداکرتاہے۔سورج کی روشنی اورگرمی اوزون کی تشکیل کوفروغ دیتی ہیں۔ساتھ ساتھ جغرافیائی حالات بھی آلودگی کی سطح پراثرانداز ہوتے ہیں۔

آلودگی سے ہونے والے صحت کے اہم مسائل

کیاآپ جانتے ہیں کہ ہوا میں اگر آلودگی شامل ہوتویہ آپ کی صحت کوکس طرح متاثر کرتی ہے؟
آلودگی صحت کے اہم مسائل پیداکرنے میں اہم کردار اداکرتی ہے۔ہوا میں آلودگی پھیپھڑوں کے کینسر اورپھیپھڑوں کی بیماریوں کے خطرات میں اضافہ کرتی ہے۔سانس کے مسائل سراٹھانے لگتے ہیں۔دل کی صحت متاثر ہوتی ہے اوردل کے امرا ض میں اضافہ ہوتاہے۔
سانس لینے کے عمل کے باعث سانس کے ساتھ آپکے جسم میں اندر جانے والی آلودگی آپ کے جسم کوبھی آلودہ کردیتی ہے۔اگر آلودگی حد سے زیادہ بڑھ جائے تو ایسی ہوامیں سانس لیناہرکسی کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتاہے۔خاص طورپران افرادکے لئے جوآؤٹ ڈورکام کرتے ہیں۔

آلودگی کوکم کرنے والے اقدامات

آپ ان اقدامات پرعمل کرکے ہوامیں آلودگی کوکم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔
اپنی گاڑی کواچھی آپریٹنگ حالت میں رکھیں تاکہ وہ ماحول کوآلودہ نہ کرے۔
رہائشی علاقوں میں ردی ،کچرااوردیگر موادجلانے سے پرہیز کریں۔
ایسے آلات کے استعمال میں احتیاط برتیں جس سے آلودگی پھیلنے کے خطرات ہوں۔
کسی بھی قسم کاکچراباہرنہ پھینکیں۔اپنے گھرکے ساتھ ساتھ ارد گرد کے ماحول کی صفائی کاخاص خیال رکھیں۔
گھر میں صاف ہواکاداخلہ یقینی بنانے کے طریقے
باہرموجود آلودگی سے لڑنااوراسے دورکرنااگرچہ ممکن نہیں تو کم ازکم اپنے گھر کوتو صاف اورآلودگی سے پاک کیاجاسکتاہے۔ گھرمیں رہنے والے افراد کی صحت کے لئے ضروری ہے کہ وہ صاف اورصحت بخش ہوامیں سانس لیں۔
۱۔ہرگھرمیں وینٹی لیشن کاہونالازمی ہے۔تاکہ صاف اورتازہ ہواکاداخلہ رہے۔
۲۔اپنے گھرکوڈسٹ فری اورکیمیکل پرمبنی پروڈکٹ سے پاک اورانکے استعمال میں احتیاط رکھیں۔
۳۔گھرمیں ہونے والاکچراادھرادھرپھینکنے کے بجائے پلاسٹک بیگ میں رکھ کرسویپرکودیں۔
۴۔گھرمیں موجود ڈسٹ بن ہمیشہ ڈھکن والے لیں۔
۵۔کیڑے مار ادویات کے استعمال کاایک وقت رکھیں خصوصاً جب آپکے بچے گھرپرموجود نہ ہوں اس وقت اسکااستعمال بہترہے۔
۶۔گھرمیں اسموکنگ سے پرہیز کریں۔
۷۔اچھے ایئر فریشنر کااستعمال کریں۔اوراپنے گھر کے ماحول کو صاف اور بہتر بنانے کے لئے خوبصورت پودوں کااہتمام کریں۔
۸۔کھڑکی اوردروازوں پرباریک جالی لگوائیں تاکہ آپ کاگھرآلودگی کے خطرات سے محفوظ رہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...