پرانے مصالحو ں کو پھر سے استعمال ہونے کے 5ٹوٹکے

1,849

باورچی خانہ ہرگھر اورمصالحہ جات ہر باورچی خانے کی زینت ہوتے ہیں۔ جن کے دم سے گھر میں کھانوں کی خوشبومہک رہی ہوتی ہے۔ جونہ صرف بھوک میں اضافہ اورپیار کی علامت سمجھی جاتی ہیں بلکہ خاتون خانہ کوسراہے جانے کابھی باعث بنتی ہے۔ لیکن کچھ سال گزرنے کے بعد آپ کے باورچی خانے میں موجود مصالحوں جیسے دارچینی،بادیان کے پھول،پیپریکا ،دیگر ہربس اورزعفران وغیرہ میں سے رنگ اورمہک ختم ہوجاتی ہے کیونکہ ان مصالحوں کااستعمال صرف خاص پکوانوں میں ہی ہوتاہے۔
اسی لئے یہ جلدی ختم نہیں ہوپاتے ۔اورجب آپ انھیں دوبارہ استعمال کرنے کے لئے کھولتے ہیں تو احساس ہوتاہے کہ اب ان مصالحوں کوتبدیل کرنے کاوقت آگیاہے۔اب آپ ا ن پرانے مصالحوں کودوبارہ استعمال نہ کریں کیونکہ یہ آپ ہی کے گھر میں دیگر امور کی انجام دہی میں کام آسکتے ہیں۔

 

۱۔گھرکوخوشبودار بنائیں

اپنے گھرکوخوشگوار مہک دینے کے لئے ایک پتیلی میں پانی گرم کرکے اسمیں ایک سے دوچمچ وہ مصالحے ڈالیںجواب آپ استعمال نہیںکرسکتی ہیںجیسے دارچینی ،بادیان کے پھول اورخشک پودینہ وغیرہ۔یہ مصالحے جواپنی خوشبوکھوچکے تھے ایک بار پھر سے تازہ دم ہوجاتے ہیں۔ابلتے پانی میں آپ لیموں کے چھلکے شامل کرلیں تو اس سے مزید خوشگوارمہک بڑھ جاتی ہے۔باورچی خانے میں بسنے والی ناخوشگوار مہک بھی اس عمل سے دورہوسکتی ہے اورآپ کاپوراگھرایک ایسی خوشبو سے مہک جائے گاکہ لوگ آپ سے خود پوچھیں گے کہ کون سافریشنر استعمال کیاہے؟

۲۔پودوں کی حفاظت

دارچینی اورپانی کے ملاپ سے ایک ایسامکسچرتیار کیاجاسکتاہے جوباغبانی سے ہونے والی فنگس کاخاتمہ کرتاہے جوآپ کے پودوں کوبڑھنے سے روکتی ہے۔چار کپ پانی میں ایک چمچ دارچینی پاؤڈرشامل کرکے رات بھرکے لئے چھوڑ دیں۔صبح اس مکسچر کوچھان کراسپرے بوتل میں بھرلیں۔پھراسے اپنے متاثرہ پودوں ،پتیوں ،ڈنڈیوں ،جڑوں اوریہاں تک کہ زمین پربھی چھڑک دیں تو اس سے پودوں کی نشوونمااچھی ہونے لگے گی۔اس طریقے کوآپ بیجوں اورہرطرح کے پودوں پربآسانی اپلائی کرسکتے ہیں۔

۳۔کیڑوں کاخاتمہ

اکثراوقات گھرمیں بہت صفائی کے باوجود بھی ضرررساں کیڑے آجاتے ہیں جوپریشانی کاباعث بنتے ہیں۔ان سے بچاؤ کے لئے لیاجانے والااسپرے بھی جلد ہی ساتھ چھوڑ جاتاہے ۔تو اس کے لئے اب آپ کوبہت سے پیسے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں بس اپنے کچن میں موجود پرانے مصالحوں کے ملاپ سے آپ ان سے نجات پاسکتی ہیں۔اس سے بچاؤ کے لئے آپ دارچینی،روزمیری،لال اورکالی مرچ اورتیزپات ملاکرچھڑک دیں تو کیڑے اس جگہ سے دوررہیں گے۔

۴۔صابن بنائیں

اگر آپ اپنے گھرمیں ہی صابن بنائیں گی تو آپ کواطمینان رہے گاکہ اسمیں کوئی بھی نقصان دہ کیمیکل شامل نہیں ہے۔اس صابن میں خوشگوار اورقدرتی خوشبو کے لئے گھرمیں موجود مصالحوں کااستعمال بھی کرسکتی ہیں۔اگر آپ اپنے صابن میں صرف ایک چھوٹاٹکڑا دارچینی کاپیس کرشامل کریں تو یہ آپ کوآرام اورسکون فراہم کرتاہے۔لیکن زیادہ مقدار میں شامل نہ کریں کیونکہ اسکی زیادہ مقدارسے یہ آپ کی جلد کونقصان بھی پہنچاسکتاہے۔

۵۔خوشبودارہوم میڈ کلینر

بہت سے مصالحے اپنی خوشبواوراینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے باعث گھرمیںصفائی اورخوشبوکے لئے استعمال کیے جاتے ہیں۔ایک کپ بیکنگ سوڈامیں دوچمچ پودینے کے خشک پتے اورایک چمچ نمک شامل کریںاورمکس کرکے سنک پرچھڑک کرچند قطرے پانی ڈال دیں۔کچھ دیربعد سنک صاف کرلیں تو سنک بالکل پہلے جیسانیاہوجاتاہے۔اسی طرح کھڑکی کے شیشوں کی صفائی کیلئے آدھاکپ سرکہ میں ایک چٹکی ٹاٹری شامل کریں اورململ کے کپڑے یاپرانے اخبار سے شیشہ صاف کرلیں تو چمک جائیگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...