صحت مند سموسہ

1,769

سموسہ ایک مشہور پاکستانی ناشتہ، سموسہ ایک خوشذائقہ مصالحہ بھرنے کے ساتھ تلی ہوئی پیسٹری ہے۔ سوسہ مصالحہ دار آلو، گائے کے گوشت کا قیمہ ، بکرے کے گوشت کا قیمہ اور چکن پر مشتمل ہوتے ہیں۔ سوسہ کی ضرورت دس صدی پہلے مشرق وسطٰی میں محسوس کی گئی۔ مشرق وسطی اور وسطی ایشیاء کے سطان کے باورچی کے لیئے ہجرت کی تو وہ مسلمان دہلی سلطنت کے خاندانوں کے درمیان جنوبی ایشیاء میں سموسہ متعارف کراگئے۔\

اب ہم یہاں ایک چھوٹی سی تاریخ بتارہے ہیں کہ سموسہ کس طرح سے ہمارے کھانوں میں شامل ہوا ؟ یہاں ہم سموسے بنانے کے اجزاء کے مطالق بات کرینگے اور اچھی طرح سے اس کا احاطہ کرینگے۔ ہم سبزی کے سموسہ اور دیگر اقسام کے سموسے کے مطالق بات کرینگے۔

سب سے پہلے آلو کاسموسہ

اس کیلئے آپ کو ضرورت ہوگی
۱۔    معیدہ    ۳ کپ
۲۔    گھی    ۲ چمچے
۳۔    نمک    حسب ذائقہ
۴۔    آلو    ۵    بڑے، ابلاے ہوئے اور توڑ کر
۵۔    زیرہ    ۱    چمچہ
۶۔    دھنیا پاؤڈر    ۱    چمچہ
۷۔    لال مرچ پوؤڈر    ۱    چمچہ
۸۔    گرم مصالحہ    ۱    چمچہ
۹۔    ہلدی پاؤڈر    ۱    چمچہ
۱۰۔    آئل    سن فلاور یا کنولا

تیار کرنے کا طریقہ

۱۔    معیدہ اور گھی ملائیں اور اس میں حسب ذائقہ نمک شامل کریں۔
۲۔    معیدہ نرم بنانے کیلئے جب آپ مناسب چاہیں اس میں تھوڑا سا پانی شامل کرلیں۔
۳۔    ایک برتن میں دو چمچ تیل گرم کریں اور اس میں زیرہ شامل کریں۔ اس کے بعد چند منٹ میں لال مرچ، گرم مصالحہ ،
دھنیا، ہلدی پاؤڈر بھون لیں۔
۴۔    آلو کو چوریں اور اچھی طرح مکس کرلیں اس میں حسب ذائقہ نمک شامل کریں۔ پھر اس کو چکھ کر دیکھیں۔
۵۔    سات یا دس منٹ کیلئے اس کو پکائیں۔
۶۔    چھوٹا سا ایک پیڑا بنائیں اور پھر اسے بیلنا شروع کردیں۔ ایک گول دائرے یا روٹی جیسی گولائی بنائیں،
۷۔    اس کو دو حصوں میں تقسیم کردیں۔ ایک حصہ اُٹھاکر کون کی طرح شکل بنائیں اس کی کناروں پر پانی لگالیں۔
۸۔    آلو کا جو مرکب بنایا تھا اس سے اس کو چوتھائی حصہ بھردیں۔
۹۔    اس کے کناروں کو ہلکا سا گیلا کریں اور انگلی سے دباکر منہ بند کردیں۔
۱۰۔    گرم تیل میں اسے ڈالدیں اور تل لیں یہاں تک کہ سنہرا (ڈارک براؤن) نہ ہوجائے۔

اگلا قیمہ یا چکن کا سموسہ

آپ کو ضرورت ہوگی۔
۱۔    قیمہ یا چکن ۲۵۰    گرام
۲۔    کٹی پیاز    ۱    کلو
۳۔    لہسن دس    پھانک
۴۔    ہری مرچیں    ۳ عدد
۵۔    ادرک    آدھا    انچ
۶۔    الائچی    ۳    ٹکڑے
۷۔    کالی مرچ    آدھا    چمچ
۸۔    زیرہ    آدھا    چمچ
۹۔    لال مرچ    ۱    چمچ
۱۰۔    ہلدی پاؤڈر    آدھا    چمچ
۱۱۔    دھنیا پاؤڈر    آدھا چمچ
۱۲۔    نمک    حسب ذائقہ
۱۳    معیدہ    دو یا تین کپ
۱۳    گھی    دو    چمچ
۱۴    آئل    سن فلاور یا کنولا

تیار کرنے کا طریقہ

۱۔    سب سے پہلے آپ اس بات کو یقینی بنالیں کہ قیمہ یا چکن دھلی ہوئی ہے۔ ایک کپ گرم پانی گوشت میں ملائیں اور
درمیانے درجے کی آنچ پر پانچ منٹ کیلئے اس کو چولہے پر رکھدیں۔
۲۔    دو چمچے تیل گرم کریں۔ کٹی پیاز اور ہری مرچ اس میں ڈالیں یہاں تک کہ پیاز سنہری (براؤں) ہوجائے۔ پھر اس میں
گوشت ڈالیں اور پکائیں دو یا تین منٹ تک۔
۳۔    زیرہ، ادرک، لہسن اور چھوٹی الائچی کو پیس کر مرکب بنالیں۔
۴۔    اس مرکب کو کوکر میں ڈالیں اور اس میں لال مرچ، ہلدی اور دھنیا بھی ڈالیں پھر اس میں ایک کپ پانی ڈالیں اور حسب
ذائقہ نمک بھی ڈالیں، ان تمام مصالوں کو ہلکی آنچ پر دس منٹ تک پکانے کیلئے رکھ دیں۔
۵۔    ان مصالوں میں اب گوشت شامل کرلیں اور اچھی طرح سے مکس کریں (اگر آپ چاہیں تو اس کے ساتھ مٹر بھی ڈال
سکتے ہیں) پھر دوبارہ پانچ دس منٹ کیلئے چولہے پر پکانے کیلئے رکھ دیں۔ سموسو ں میں بھر نے کیلئے مذیدار مصالا
تیار ہے۔
۶۔    معیدہ گھی ملائیں اور اس میں حسب ذائقہ نمک بھی شامل کرلیں ، معیدے کو نرم و ملائم بنانے کیلئے اگر چاہیں تو تھوڑا
سا پانی بھی اس میں شامل کرلیں۔ پانی اسی وقت استعمال کریں جب اس کی ضرورت ہو۔
۷۔    چھوٹا سا پیڑا بنائیں اگر آپ سموسے کا سائز بڑا رکھنا چاہتے ہیں تو اس کو بڑھا دیں پھر ایک دائرے میں پیڑا بیلنا
شروع کردیں۔
۸۔    اس کو دو حصوں میں تقسیم کردیں۔ ایک حصہ اُٹھاکر کون کی طرح شکل بنائیں اس کی کناروں پر پانی لگالیں۔
۹۔    قیمہ کا جو مرکب بنایا تھا اس سے اس کو چوتھائی حصہ بھردیں۔
۱۰۔    اس کے کناروں کو ہلکا سا گیلا کریں اور انگلی سے دباکر منہ بند کردیں۔
۱۱۔    گرم تیل میں اسے ڈالدیں اور تل لیں یہاں تک کہ سنہرا (ڈارک براؤن) نہ ہوجائے۔

مخصوص اجزاء

سموسہ بنانے کی دو اقسام ہیں ، مخصوص اجزاء سے۔

معیدے کو سموسہ کے کور بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ گندم کے نشاستے کے سفید حصے سے بنا ہوتا ہے۔ عام طور پرمعیدے کا سفید رنگ کو کم سے کم کرنے کیلئے اسے مخصوص کیمیکل کے ساتھ دھویا جاتا ہے۔ گندم کو اچھی طرح چوکر سے ہٹایا جاتاہے معیدہ مکمل طور پر کاربوہائیڈتریٹس۔

گھی ایک بالکل ہی الگ جز ہے جو کور بنانے کے کام آتا ہے اور دوسرے اجزاء کا کام محدود ہے۔ گھی مکھن کی ایک قسم ہے۔ کسی چیز کے ذائقے کو برقرار رکھنے کے کام آتا ہے۔ گھی میں ۶۲ فیصد چربی ہوتی ہے

مندرجہ بالا اجزاء کا منفی استعمال بھی ہوتا ہے۔ کچھ اجزاء سموسے بنانے کے کام آتے ہیں جو آپ کیلئے بہت اچھے ہیں۔ مثال کے طور پر پیاز میں شامل اینٹی آکسائیڈ امراض قلب اور کینسر کے خطرات کو روکنے کے قابل بناتی ہے۔ ان اجزاء سے بلڈ پریشر کو کم کرنے، کولیسٹرول کو کم کرنے اور ٹیومر کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔جس میں گٹھیا سے لڑنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ اس میں لہسن بھی شامل ہوتا ہے اس سے دل کی بیماریوں کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔ لہسن بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرتا ہے اور ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھتا ہے اور خون کے وریدوں کی خرابی کو دور کرتا ہے۔

ادرک کی سوزش کے خلاف حیرت انگیز خصوصیات ہیں۔ یہ جن مرکباب پر مشتمل ہے اسے جنجیرولز کہتے ہیں۔ یہ ایک خاص بیماری میں مریض کی مدد کرتا ہے۔ یہ آنت کے سرطان کے خلیوں کو پیدا ہونے سے روکتا ہے۔

الائچی میں جو کیمیکل شامل ہوتے ہیں اس سے ہمارے پیٹ اور آنتوں کی تمام خرابیاں دور ہوجاتی ہیں اور یہ آنت کے ذریعے کھانے کی نقل و حرکت کو بھی بڑھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ سینے کی جلناور چڑچڑا پن کا اچھی طرح سے علاج کرسکتی ہے۔

زیرہ آئرن حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ یہ معدنیات میں سے ہے اس کو جسم کو بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ جس طرح آکسیجن کی نقل و حمل تحول اور ایک صحت مند مدافعاتی نظام کے طور پر جسم میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ (مذید معلومات کیلئے آئرن کے بارے میں پڑھیئے)

لال مرچ ان اجزاء میں سے ایک ہے جس کو آپ کو تمام کھانوں میں شامل کرنا چاہیئے۔ یہ صرف کھانا مذیدار اور مصالحہ دار ہی نہیں کرتا بلکہ اس کے متعدد صحت کے فوائد ہیں۔ لال مرچ سے سوزش کے خلاف جنگ میں مدد ملتی ہے۔ اس سے سوزش اور انڈورفنس کے درد میں قدرتی طور پر مدد ملتی ہے جو کیپسیشن پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ یہ خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کردیتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بیٹا کیروٹین اور وٹامن اے کو ریلیز کرتی ہے۔ یہ انفیکشن سے لڑتی ہے اور قوت مدافعات کو فروغ دیتی ہے۔ یہ وزن کو کم کردیتی ہے جو لوگ اپنے وزن کو کم کرنا چاہیں ان کو چاہیئے کہ وہ لال مرچ کا استعمال کریں۔

پسی ہوئی ہلدی آپ کی صحت کے لیئے بہت ضروری ہے اس کی ایک مثال یہ ہے کہ آپ کالی مرچ کے ساتھ اسے لے سکتے ہیں کیونکہ جسم کے ساتھ اسے جذب کیا جاتا ہے۔یہ دماغ کو قوت دینے کے لئے جانا جاتا ہے۔ یہ دل کی بیماری میں اہم کردا ر ادا کرتا ہے

دھنیاپیٹ کی خرابی ، بھوک ، متلی ، اسہال، آنتوں کی خرابی دور کرنے کیلئے پایا جاتا ہے۔ گیس کے نقصان کے طور پر عمل انہضام کے مسائل کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

ایک ٹوٹکا

سموسے ذائقہ میں بہترین ہیں۔ یہ ناشتہ کے لیئے صحت مند انتخاب نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ تیل میں تلی ہوئی چیزہے اس میں کلوریز نہیں ہوسکتی۔ خاص طور پر آلو کے سموسے میں ، دونوں سموسے آلو کے اور قیمہ کے ان میں کلوریز کی تعداد تین سو دس ہوسکتی ہے۔ آلو کا سموسہ مکمل کربس ہے۔ جب کے قیمہ کے سموسہ میں زیادہ پروٹین پائی جاتی ہے بنسبت کربس کے۔ لیکن گھبرائیں نہیں ! آپ سموسہ کھا سکتے ہیں شام کا مزا لینے کیلئے چائے کے ساتھ کھائیں۔ بجائے اس کے کہ آپ تلاہوا آلو اور گوشت کھائیں۔ آپ پالک کا سموسہ بھی کھاسکتے ہیں۔ یہاں آپ کو ضرورت ہے کہ آپ اچھی صحت کس طرح بنا سکتے ہیں۔
اس کیلئے آپ کو ضرورت ہوگی۔
گندم کا آٹا    ۴    کپ
زیتون کا تیل    ۳    چمچہ
پسا دھنیا    آدھا    کپ
کٹی پیاز    ۱    کپ
لہسن    ۲    پھانک
پالک (پیسٹ)    ۲    کپ
ادرک    ۱    انچ
ہری مرچ    ۲    عدد
گرم مصالحہ    ۱    چمچ
لیموں کا رس    آدھا    اونس
پنیر    ۲۰۰    گرام

 

تیار کرنے کا طریقہ

۱۔    ۴ کپ گندم کا آٹا اور اس میں سوڈا شامل کرلیں، ایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل ملاکر گوندیں اور ہلکے ہلکے پانی شامل
کرتے جائیں جب جب ضرورت ہو۔
۲۔    پالک کو دھولیں
۳۔    ایک کٹورے میں پالک، پنیر، دھنیااور پیاز مکس کرلیں۔
۴۔    پھر ادرک ، لہسن اور ہری مرچ ایک پیالے میں اچھی طرح مکس کرلیں۔ اس کے ساتھ گرم مصالحہ اور لیمبوں کارس بھی
مکس کرلیں۔
۵۔    پھر پہلے دیئے ہوئے طریقے کے مطابق سب کام کرلیں اس دفعہ آلو یا قیمہ کے بجائے پالک ہے۔
۶۔    سموسہ ہلکے زیتون کے تیل میں یا اون میں ۲۰۰ سینٹی گریڈ پر ۲۵ منٹ پکائیں۔
۷۔    پھر صحت سے بھرپور سموسہ کھانے کا لطف اُتھائیں۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...