آج کا دن کیسا رہے گا؟30 ستمبر2020

48,377

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

بہت سارے لوگ ایک ساتھ آپ سے آپ کا وقت چاہتے ہیں جو کہ ممکن نہیں ۔ البتہ چند لوگ ایسے ہیں جنھیں واقعی آپ کی ضرورت ہے ۔ آپ کو اُنہی لوگوں کو ترجیح دینی چاہیے۔ایک دوست کو آپ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اگر کسی ایک کو چننا ہو تو اس کا انتخاب کیجئے گا ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آپ کو آج بہت سارا تخلیقاتی کام مکمل کرنا ہے۔ اگر ایسا کوئی کام آپ کے پروفیشن سے متعلق ہے تو آپ کو ڈیڈ لائن کے مطابق کام کرنا ہوگا ۔گھر میں مہمانوں کی مستقل آمد کی وجہ سے وقت نکالنا مشکل ہو رہا ہے ۔ کسی خاموش جگہ پر چلے جائیں تاکہ آپ کا کام مکمل ہو سکے ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

آج آپ کے حلقہ احباب میں کوئی تقریب ہے جس میں لوگ آپ کو ساتھ لے کر جانا چاہتے ہیں ۔ اگر مصروف دن میں سے ایک دو گھنٹے اس کے لئے نکال لئے جائیں تو کوئی حرج نہیں ۔یہ تفریح کرنے کا وقت ہے ۔ خوب مزے کیجئے ۔

سرطان(22جون تا 23 جولائی)

آپ پیسے کے معاملے میں کچھ عرصے سے کافی فراغ دل رہے ہیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ نے پیسہ ضرورت کی جگہ یا کسی کی مدد کرنے میں ہی استعمال کیا ہے۔ لیکن اب آپ پیسے کی کمی کی وجہ سے پریشان ہو رہے ہیں ۔ فکر مت کیجئے آپ کو پیسے خرچ کرنے کی طرح پیسہ کمانا بھی آتا ہے ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آپ تقاریب میں شرکت کرکر کے اور لوگوں سے بات کر کر کے تھک چکے ہیں ۔ اب آپ اپنے گھر میں خاموش رہ کر وقت گزارنا چاہتے ہیں ۔لیکن کچھ دوست آپ سے ملنے کی خواہش کر رہے ہیں ۔ انہیں لحاظ کے ساتھ منع کر دیجئے۔ سب جانتے ہیں جہ آپ کتنا مصروف رہے ہیں اور یہ کہ آپ کو آرام کی ضرورت ہے۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

کھانا پینے میں احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے آ پ نے اپنی طبیعت خراب کر لی ہے ۔ آپ کو اب اپنی صحت کے حوالے سے ہوشیار ہونا ہوگا۔ سوچ لیں اپنا پسندیدہ کیک کھانا زیادہ ضروری ہے یا آپ کی صحت ۔ آج ہلکی پھلکی ورزش کرنے میں اپنا وقت گزاریں ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

آپ کو آج سے پہلے کبھی احساس نہیں ہو ا کہ کتنے لوگ ہیں جو آپ کو اپنا دوست سمجھتے ہیں ۔ آپ کے فون کی گھنٹی آج بند ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ۔ سب کو مناسب وقت دیں ۔ہو سکتا ہے کل آپ کو بھی رونے کے لئے کسی کندھے کی ضرورت پڑ جائے ۔

عقرب (24اکتوبر تا22نومبر)

آج لوگوں سے آپ کو وہ مدد میسر نہیں ہورہی جس کی آپ کو توقع تھی ۔ پریشان مت ہوں یہ ایک برا وقت ہے جو گزر جائے گا ۔ آپ اپنے آئڈیاز پر پھر سے کام کرنا شروع کریں آپ کو ضرور کامیابی حاصل ہوگی ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

اپنے مستقبل کے بارے میں سوچ بچار کا یہ ایک اچھا دن ہے ۔ آپ کو وقت بھی ملے گا اور موقع بھی کہ آپ آگے کےلئے پلاننگ کر سکیں۔ اس وقت کا بہترین استعمال کیجئے گا ۔اس طرح آپ کے مستقبل میں کامیابی کی راہیں استوار ہوں گی ۔

جدی(23ـدسمبر تا 20جنوری)

ممکن ہے آج آپ اپنے مستقبل کے بارے میں اہم فیصلے لیں۔ اگر آپ شادی کا یا اپنی ملازمت تبدیل کرنے کا سوچ رہے ہیں تو یہ ذہن بنانے کا درست وقت ہے۔ ہوسکے تو دوستوں سے اس متعلق مشورہ بھی کر لیں ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

زندگی کی دیگر مصروفیات کی وجہ سے پچھلے کچھ دنوں سے آپ اس خاص شخص کو وقت نہیں دے پائے جو آپ کی زندگی میں بے حد ضروری ہے ۔ آج آپ کو وقت ملا ہے ۔اس خاص شخص کے ساتھ کہیں گھومنے نکل جائیں ۔ اس کو احساس دلائیں کہ وہ کتنا اہم ہے ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آپ کافی عرصے سے یہ سوچ رہے ہیں کہ آ پ جہاں رہتے ہیں وہ جگہ آپ کے لئے ٹھیک نہیں ہے ۔ اگر آپ گھر تبدیل کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو آج آپ کو ایسی خبر ملے گی جس سے آپ اس معاملے پر مزید سنجیدہ ہو جائیں گے ۔اپنی آنکھیں اور کام کھلے رکھئے گا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...