آج کا دن کیسا رہے گا؟29جون 2022

8,167

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آپ کو اس وقت ایسے لوگوں کی ضرور ت ہے جو آپ کی ہمت و حوصلہ بڑھائیں۔ لیکن آپ کو مایوسی ہو رہی ہے ۔ ممکن ہے آپ کو ایسے لوگوں میں اٹھنا بیٹھا چاہئے جو سچ میں آپ سے مخلص ہوں اور برُے وقت میں آپ کا ساتھ دیں ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آج کسی تخلیقی کام میں اپنی صلاحیتیں آزما کر دیکھیں۔ آپ کو بہترین نتائج حاصل ہونگے ۔ آج اپنے دل کی سنئے کیونکہ آج آپ کو سب سے درست مشورہ آپ کا دل ہی دے سکتا ہے ۔

جوزا(21مئی تا21جون )

آپ کو انتظار کرنا پسند نہیں ۔ جب آپ کو کوئی چیز خریدنی ہوتی تو آپ کسی سے پوچھتے نہیں ہیں ۔ اب جب کسی سے ملنے کی بات ہے تو ہزاروں میلوں کا سفر کرنا بھی آپ کے لئے مشکل نہیں ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )

ممکن ہے کسی مہمان کے آنے یا کسی پرانے دوست سے ملاقات کی وجہ سے آپ کا دن اور بھی خوبصورت ہو جائے ۔ کوئی خوش خبری ملنے کی توقع ہے ۔ البتہ بے وجہ کی گپ شپ سے اجتناب کیجئے گا ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آپ کو جو پریشانی ہے اس کا حل آپ کے پاس نہیں ۔ اس مسئلے کو حل کو کرنے کے لئے آپ کو کسی ایسے شخص کی مدد درکار ہوگی جو نہ صرف آپکو اچھی طرح سے سمجھتا ہو بلکہ جسے آپ اپنا استاد سمجھتے ہوں۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آج آپ اپنی شخصیت سے بے حد مطمئن ہیں اور خود کو کافی پرُ اعتماد محسوس کر رہے ہیں ۔ اپنی صلاحیتوں کو آزماتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

آج آپ کے پاس وقت بہت کم ہے اور کام بہت زیادہ ۔ اس مختصر وقت میں نہ صرف آپ کو اپنا کام مکمل کرناہے بلکہ کہیں جانا بھی ہے ۔ سب کچھ ایک وقت پر کرنا ممکن نہیں جہاں جانا ہے وہاں بتا دیجئے کہ آپ کو دیر ہو جائے گی ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

کسی پر آنکھیں بند کر کہ اعتبار کرنا اکثر نقصان دہ ہوجا تا ہے۔ مالی معاملات میں احتیاط برتنا بہتر ہے۔ ایسا نہ ہو کہ کوئی اپنا ہی آپ کو نقصان پہنچا جائے ۔ اپنے چیک بکس اور دیگر کاغذات کا خیال خود رکھنے کی عادت ڈالیں ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

آپ کو کہیں جانا تھا لیکن عین وقت پہ کسی مہمان نے آنے کا اشارہ دے دیا۔ اب موڈ خراب کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ۔ اپنی انرجی کو مثبت سمت میں استعمال کیجئے۔ مہمانوں کی خوب خاطر داری کیجئے ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

کچھ دنوں سے آپ کے پاس خود کے لئے ٹائم ہی نہیں تھا۔ اب آپ کسی دوسرے کے لئے اپنے اوپر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ یہ اچھا وقت ہے اپنی طاہری شخصیت کے ساتھ ساتھ اپنی صحت پر بھی خصوصی توجہ دیں ۔

دلو (21جنوری تا19فروری )

آپ ان دنوں رشتوں کو لے کر بے حد سنجیدہ ہیں ۔ لہٰذا اگر کسی بحث کا سامنا ہو تو حیران نہ ہوں۔ آپ کے ستارے ان دنوں آپ کے حق میں ہیں ۔ اس لئے آ پ کو ہر کام میں کامیابی حاصل ہوگی ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

حال ہی میں جو رقم آپ کو ملی ہے اسے آپ کو گھر کی تزئین و آرائش میں خرچ کرنا چاہئے۔اگر کوئی اور ضروری خرچہ نہ ہو تو کوئی مرمت کا کام یا نئے فرنیچر کی خریداری بھی کی جا سکتی ہے ۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...