آج کا دن کیسا رہے گا؟28 ستمبر2022

6,488

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

حمل افراد آج بہت پر سکون ہوں گے اور آخر کیوں نہ ہوں ویکینڈ جو آرہا ہے ۔ جمعے کا دن ہے اور آپ پورے ہفتے میں آج پہلی بار خود کو اسٹریس فری محسوس کریں گے ۔ ممکن ہے کہ آپ کے کسی دوست یا احباب کی جانب سے پارٹی کا دعوت نامہ بھی آجائے تو آرام کیجئے اور انجوائے کیجئے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

خود کو صحت مند اور پر سکون رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے کام کرنے کی رفتار کو تھوڑا کم کریں ۔ اتنی محنت نہ کریں کہ اپنے لئے کوئی وقت ہی نہ بچے۔ اس بات کو یاد رکھیں کہ دن کام اور رات آرام کے لئے ہوتی ہے۔ ساتھ ہی گھر والوں کو وقت دینا بھی ضروری ہے۔ زندگی میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کریں ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

آج آپ اپنے مالی حالات کے باعث خاصے پریشان ہیں ۔ وقت آگیا ہے کہ آپ فیصلہ کریں آپ زندگی سے کیا چاہتے ہیں ۔ آپ کے مالی مسائل بھی آپ کو اور صرف آپ کو ہی حل کرنے ہونگے ۔ اس میں آپ کی کوئی مدد نہیں کر سکتا۔ البتہ اگر آپ خود پر بھروسہ کریں تو کچھ بھی نا ممکن نہیں ۔

سرطان(22جون تا 23 جولائی)

آج کا دن آپ کے لئے بہت لکی ثابت ہوگا۔ اس دن کو صحیح جگہ صر ف کیجئے گا۔ ایسے لوگوں کے ساتھ وقت بتائیں جن سے آپ محبت کرتے ہیں ۔ اپنے خیالات اور آئیڈیاز کا اظہار کریں ۔ چاہے وہ مثبت ہوں یا منفی۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ آپ کا دن اچھا گزرے گا۔ اپنے شک و شبہات کو دور بھگا دیں ۔ستارے آپ کے ساتھ ہیں ۔ آپ ایک مثبت انرجی کے ساتھ اپنا دن گزاریں گے ۔ آپ کو لوٹری جیتنے ، کسی پرانے دوست سے ملاقات یا کوئی کھوئی چیز مل جانے کی صورت میں خوشی بھی حاصل ہو سکتی ہے۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آج آپ کا دل چیزوں کو تبدیل کرنے کا کرے گا۔ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گھر کی سجاوٹ پر وقت گزارئے۔ البتہ زندگی کے فیصلے لینے میں ذرا احتیاط برتئے گا۔ جلد بازی میں لئے ہوئے فیصلے ممکن ہیں کہ وقتی خوشی دے جائیں لیکن یہ خوشیاں دیر پا نہیں ہوتیں ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

اس ستارے سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی ذمہ داریوں کو آج ہر گز فراموش نہ کریں ۔ اپنا ہر کام وقت پر کریں اور چھوٹی چھوٹی چیزوں کو بھی اہمیت دیں ورنہ بھاری نقصان اٹھا سکتے ہیں ۔ کوئی ایسا کام جسے آپ ایک طویل عرصے سے ٹال رہے ہیں اب اس پر کام کرنے کا وقت آگیا ہے۔

عقرب (24اکتوبر تا22نومبر)

ممکن ہے آج کسی حد تک الجھن اور دشواری کا سامنا ہو۔ لیکن یہ پریشانی وقتی ہے جلد ہی دور ہو جائے گی ۔آپ کا کوئی قریبی دوست، شریک حیات یا عزیز کچھ عرصے کے لئے آپ سے دور جا رہا ہے ۔ اگر آپ باہر کوئی سرگرمی ڈھونڈ لیں تودوری کا یہ پل آسان ہو سکتا ہے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

آج آپ کو خود غرض نہ ہونے کے لئے خاصی محنت کرنا ہوگی۔ اگر آپ معمولی باتوں کو بھلا کر بڑے فائدے کے بارے میں سوچیں تو آپ کو اپنے ارد گرد سے بھرپور داد وصول ہوگی ۔اس سے آپ کو دلی مسرت بھی حاصل ہوگی ۔

جدی(23ـدسمبر تا 20جنوری)

آپ اپنے اندر ایک مثبت انرجی محسوس کریں گے۔ اس وقت کا صحیح استعمال کرتے ہوئے دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ اچھا وقت گزاریں ۔ گلے شکوے مٹائیں اور کوئی آؤٹ ڈور ایونٹ پلان کریں ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

ہوسکتا ہے آج کے دن کے لئے آپ جو کافی عرصے سے تیاریاں کر رہے ہیں اس کے باوجود پروگرام میں تبدیلی یا اسے منسوخ بھی کرنا پڑ جائے ۔ ایسے میں اپنا دل چھوٹا مت کیجئے۔ یہ سب تو زندگی کا حصہ ہے۔ آپ کو دن خوش و خرم انداز میں اختتام پذیر ہوگا ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آج آپ تھوڑے طیش میں ہیں جسے نہ صرف آپ بلکہ آپ کے آس پاس کے لوگ بھی محسوس کر رہے ہیں۔ اپنے غصے کو قابو میں لانا سیکھئے۔ ممکن ہے آپ کا غصہ واجب ہو لیکن الفاظ کا چناؤ درست ہونا ضروری ہے تاکہ تعلقات خراب نہ ہوں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...