آج کا دن کیسا رہے گا؟28 مئی2018

2,857

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

اپنے نصب العین کی تکمیل کے لئے صبر و تحمل سے کام لیں۔ آپ کی ترقی ٹھوس نوعیت کی ہوگی۔ کاروباری معاملات میں مصروفیت بڑھ جائے گی ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

پارٹنر شپ میں خوش قسمتی ملے گی ۔رہائش میں تبدیلی عمل میں آسکتی ہے ۔ بیرون ملک سے آنے والی خبریں آپ کے کریئر پر اثر انداز ہونگی ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

کاروبار عارضی تعطل کا شکار ہوگا تو گھبرانے کے بجائے حوصلے سے کام لیجئے۔ گھریلو معاملات امن و سکون پر مبنی ہونگے۔ کاروبار میں کسی قسم کا خطرہ مول نہ لیجئے۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

نئے دوست بنائیں۔ اپنی زندگی کو جمود کا شکار نہ کریں ۔ ذاتی معاملات میں توجہ کی ضرورت ہے ۔ رشتہ داروں کی بے جا مداخلت سے بچنے کی کوشش کریں ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

کاروباری حریفوں کے حسد سے محتاط رہیں جو آپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔ خوش قسمتی آپ کا مقدر ہوگی۔ صحت کے حوالے سے غیر ضروری خطرات مول نہ لیں ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ متحرک اور خوش مزاج ہیں ۔آپ نہ صرف اپنے بلکہ دوسروں کے لئے بھی خوش قسمت ثابت ہوتے ہیں ۔دو قسم کے پیشوں سے دولت حاصل ہوگی۔ فضول خرچی سے ہر ممکن پرہیز کریں۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

مالی مفاد حاصل ہوگا۔ دوستوں کی طرف سے حمایت حاصل ہوگی۔ کسی معاہدے پر دستخط کرنے کا وقت آرہا ہے ۔آپ کی گہری نظر آپ کے لئے نفع بخش ثابت ہوگی۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

محنت کا بھرپور صلہ ملے گا۔ آپ ایک اہم معاہدے پر دستخط کریں گے۔ کام کی زیادتی سے بچیں اور صحت پر خاص توجہ دیجئے۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

کسی دوست سے جھگڑا ہو سکتا ہے ۔ گھریلو معاملات میں مسرت و شادمانی کی کیفیت رہے گی ۔اہم خبر ملنے کا امکان ہے۔

جدی(23دسمبر تا 20جنوری)

افواہیں آپ کی زندگی پر برے اثرات مرتب کرسکتی ہٰیں۔ ان سے ہر صورت اجتناب کریں ۔ محبت کے معاملات پر اثر انداز ہونے والے شکوک و شبہات رفع ہونگے۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

بیرونِ ملک سفر متوقع ہے۔ دوستوں کا آپ کی زندگی میں آنا جانا لگا رہے گا۔ آپ کی گرم مزاجی آپ کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ ایسے میں کسی دوست کا مشورہ کام آسکتا ہے۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

نئے دوستوں سے ملاقات ہوگی۔ آپ کی زندگی اتار چڑھائو کا شکار رہے گی ۔ کوشش کے بغیر کامیابی کا حصول مشکل ہوگا۔ کاروبار میں خوش قسمتی سے واسطہ پڑے گا ۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...