آج کا دن کیسا رہے گا؟28جنوری 2020

40,074

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

زندگی کو بہترین طریقے سے انجوائے کرنے کا وقت ہے۔ شریک حیات کے ساتھ خوبصورت وقت گزارنے کا بہترین موقع ہے۔مثبت فکر اور محنت کے ساتھ آگے بڑھیں ، کامیابی بہت قریب نظر آرہی ہے ۔صحت تسلی بخش رہے گی ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

شریک ِحیات کے معاملے میں صبر و تحمل کے ساتھ فیصلہ کریںورنہ نقصان اٹھائیں گے ۔ اپنی قابلیت پر بھروسہ کریں کامیابی جلدی نصیب ہوگی ۔مالی معاملات میں احتیاط کیجئے۔

جوزا(21مئی تا21جون)

ازدواجی تعلقات میں پریشان کن صورتحال کا سامناہوسکتا ہے۔ اپنے منفی رویہ سے نقصان کا اندیشہ ہے ۔ دوستوں اور دفتری ساتھیوں کے ساتھ اچھے روابط کو برقرار رکھنے کی کوشش کیجئے۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

زندگی کا پہیہ چلانے کے لئے قربانیاں دینی ہونگی ۔فیملی کی طرف سے امیدیں پوری نہیں ہونگی۔ مالی معاملات میں بڑا فیصلہ لینے میں تھوڑا انتظار کیجئے۔صحت کے معاملے میں احتیاطی تدابیر اختیار کیجئے۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

شادی شدہ زندگی کو اہمیت دیجئے ۔اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے۔ضرورت سے زیادہ انا آپ کے لئے مشکل کھڑی کر سکتی ہے ۔خاندان کے معاملات سنبھالنے کے لئے اپنے اندربرداشت پیداکیجئے۔مالی معاملات میں کامیابی نصیب ہوگی۔دفتر کے ساتھیوں سے اچھا رویہ رکھیں ۔ صحت کا خیال رکھیں۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

ماضی میں ہونے والی غلطیوں کو بھول کر آگے بڑھیںورنہ مستقبل میں پچھتائیں گے ۔زندگی میں اونچ نیچ آتی رہتی ہیں ۔ صحت کو لے کر احتیاط برتیں۔مالی معاملات میں ہوشیاری کے ساتھ چلیں۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

ازدواجی تعلقات کے حوالے سے خوبصورت دن رہیں گا۔دوستوں اور خاندان سے مثالی رشتہ رہےگا ۔فیملی اور دوستوں کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کیجیے۔آپ اپنی قابلیت کو بروئے کار لاتے ہوئے بڑے فیصلے لیں گے۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

اپنی زندگی کے ساتھی کو وقت دیجئے تاکہ اسےاپنی اہمیت کا احساس ہو ۔ ٹیم ورک میں کام کریں کامیابی حاصل ہوگی ۔ معاشی معاملات میں دوستوں کے مشورہ پر عمل کریں تاکہ نقصان سے بچا جاسکے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

مالی سلسلے کو لے کر نئے فیصلے کرنے کا بہترین وقت ہے۔ازدواجی زندگی کے معاملات میں تبدیلی کا امکان ہے ۔ کسی نئے راستے پرسفر اختیار ہوسکتا ہے۔فیملی کے ساتھ خوبصورت وقت نصیب ہوگا۔ مثبت فکر اور ارادےکے ساتھ آگے بڑھیں۔

جدی(23دسمبر تا 20جنوری)

لائف پارٹنر سے معاملات پریشان کن صورتحال میں داخل ہوسکتے ہیں تو صبر و تحمل کے ساتھ معاملات کو سلجھائے ۔ امالی معاملات میں احتیاط کے ساتھ بڑے فیصلے لیجئے۔ صحت کے معاملے پر احتیاط برتیں۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

شریک حیات کے ساتھ خوشگوار دن گزاریں گے۔ سماجی زندگی میں مثبت تبدیلیاں متوقع ہیں ۔ معاشی معاملات میں بڑے فیصلہ لینے کا بہترین وقت ہے ۔ اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

ازدواجی تعلقات میں تبدیلی کا امکان ہے۔سماجی زندگی میں منفی تبدیلی آسکتی ہے ۔خود پر یقین کریںاور آگے بڑھیں۔کریئر میں مثبت تبدیلی متوقع ہے۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...