آج کا دن کیسا رہے گا؟27مئی 2022

7,795

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

ممکن ہے آج آپ کو ایسا محسوس ہو کہ آپ کی عام سی زندگی اتنی بھی عام نہیں ہے ۔ آپ کے پاس کچھ نیا کرنے کے کئی مواقع موجود ہیں ۔ محض آپ کواسے پہچاننے کی ضرورت ہے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

کیا آپ اپنے خوابوں کی دنیا میں اتنے مگن ہیں کہ حقیقت کی رانائیوں کو دیکھ ہی نہیں پا رہے ؟یہ خواہشات اور امیدوں پر چلنے کا وقت نہیں بلکہ اپنے حال کی حقیقت سے نظر یںملانے کا ہے ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

آپ کےراستے کی دیوار اب بہت جلد گرنے والی ہے ۔ خوش خبری یہ ہے کہ اس کے لئے آپ کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ جو آپ کے لئے رکاوٹ کھڑی کر رہا ہے اسےاپنی من مانی کرنے دیں۔ وقت بہترین استاد ہے ۔

سرطان(22جون تا 23 جولائی)

آپ کے ماضی میں سے کوئی شخص اچانک آپ کے سامنے آجائے گا ۔ آپ کو اس موقع کے لئے خود کو تیار رکھنا کر ہوگا ۔ اس شخص کے آنے سے آپ کی زندگی میں بڑی تبدیلی کی توقع ہے ۔تمام معاملات کو مثبت رویے کے ساتھ طے کرنے کی کوشش کریں ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

جو آپ سے اتفاق نہ کرتا ہو ضروری نہیں کہ وہ بے وقوف ہے ۔ کبھی سمجھ دار لوگ بھی نا سمجھی کی باتیں کر جاتے ہیں جس کی وجہ ان کے پاس اصل معلومات کی کمی ہوتی ہے ۔ آپ کو احترام کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دینا۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آج اُن تمام معاملات و باتوں کو بھول جائیں جو آپ کو افسردہ کریں ۔ بلکہ خود کو پر سکون اور خوش رکھنے کی کوشش کریں ۔ ایسے لوگوں کی صحبت میں وقت گزاریں جن سے آپ کو کم ہی ملنے کا موقع ملتا ہے ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

ایسا کوئی رشتہ دار جس سے آپ کی کم ہی بنتی ہے آج آپ کی باتوں سے اتفاق کرتا نظر آئے گا۔ اس تبدیلی کو کھلے دل سے قبول کریں جس سے آپ دونوں کا رشتہ ایک نیا رنگ لے گا ۔ آپ کو پرانی سب باتوں کو بھولنے کی ضرورت ہے۔

عقرب (24اکتوبر تا22نومبر)

آج آپ بے حد خوش ہیں جس کی وجہ سے آپ کو پرانی چیزیں بھی نئی معلوم ہوتی ہیں ۔ آج اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا پورا استعمال کریں ۔اس سے مراد اپنے گھر کی تزین وآرائش بھی ہو سکتی ہے اور کاروبار یا ملازمت کی جگہ میں جدت بھی ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

آپ کم محنت سے زیادہ پیسے کمانا چاہتے ہیں ۔ پیسے کمانے کے ساتھ ساتھ اسے بچانے کے لئے بھی پلاننگ کریں۔ جیسے کے مہینہ ختم ہونے کو ہے آپ آنے والے ماہ کے لئے اپنی مالی حکمت عملی تیار کر سکتے ہیں ۔

جدی(23ـدسمبر تا 20جنوری)

آج آپ کو ایک اچھا سرپرائز ملنے والا ہے ۔ کچھ نئے لوگوں سے آپ کی ملاقات ہوگی ۔ نئے لوگوں سے دوستی کرنے میں وقت تو لگتا ہے لیکن دیکھا جائے تو آپ کے بہترین دوست بھی کبھی نہ کبھی آپ کے لئے اجنبی رہ چکے ہیں ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

پلاننگ بہت ہوئی ۔ اب اپنی سوچ اور آئیڈیاز کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آگیا ہے ۔ آج آپ کی کسی سے ملاقات ہوگی جو آپ کو اس عمل میں مدد فراہم کرے گا ۔ آپ زندگی کے ایک نئے دور میں داخل ہونگے ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

اپنی جسمانی صحت کو آج خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ آپ گھر میںبھی کسی جسمانی سرگرمی میں حصہ لے سکتے ہیں ۔اپنے آپ کو ایکٹو رکھیں ۔ اس سے آپ بہت اچھا اور ہلکا پھلکا محسوس کریں گے ۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...