آج کا دن کیسا رہے گا؟27 مئی2018

1,467

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

صورتحال میں تبدیلی آپ کو عدم تحفظ کا شکار بنا سکتی ہے۔ اگر کسی دوست کو ضروری معاملات کو لے کر اندھیرے میں رکھ رہے ہیں تو نقصان اٹھا سکتے ہیں اعتماد میں لے اور سچ بتادیں۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

کھیل کے میدان میں کامیابی متوقع ہے۔ نئے دوست آپ کے حلقہ میں شامل ہونگے ،دولت کے بجائے کسی دوسرے ذریعے سے اوہ قریب آئیں گے۔معمولی بیماری کا خطرہ ہے۔

جوزا(21مئی تا21جون)

چند بد دیانت اجنبی لوگ آپ کے کاروبار کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں ۔ لہٰذا ہو شیار رہیں ۔ آپ کوئی اہم فیصلہ کرنے والے ہیں ۔ قریبی دوست سے مشورہ بہتر رہے گا ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

کسی باہر کے شخص کی بے جا مداخلت کی وجہ سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ۔ کسی شک کے معاملے میں مخلص دوست کی بات پر غور کریں اور معاملات کو اسی طرح سے سلجھائیں۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آپ خوش باش اور محفلوں کی جان ہونگے۔ کاروباری تاخیر پریشانی کا باعث بن سکتی ہے ۔ کسی رشتہ دار کو لے کر پریشانی ہونے کا امکان ہے ۔ دولت کا حصول ممکن ہے ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

کوئی ہیں جو آپ کو خفیہ طور پر پسند کرتا ہے ، اس دلچسپ راز سے جلد پردہ اٹھ جائے گا اور ایک خوش گوار حیرت ہوگی ۔خوشی اور خوش قسمتی آپ کا مقدر رہیں گی ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

کاروباری افراد کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔ طاقتور اور بااثر دوست خوشحالی کا باعث بنیں گے۔ ذاتی معاملات میں اکثر تبدیلیاں رونما ہونگی۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

اپنے عزم اور حوصلے کی وجہ سے آپ کو بڑا مالی فائدہ حاصل ہوگا۔ معاملات محبت پھلے پھولیں گے ۔ کسی محسن دوست سے ملاقات ہوگی۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

کام کے بجائے تفریح پر زور رہےآپ کسی دوست کی بھلائی کے لئے اس پر اثر انداز ہونگے۔ بیرون ملک کی حیران کن خبریں آئیں گی۔ آپ مہم جوئی کی طرف مائل ہونگے ۔

جدی (23دسمبر تا 20جنوری)

سفر کے حوالے سے نا موافق حالات و واقعات پیش آئیں گے۔ نئی ملازمت کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ ایک مجوزہ دشمن دوست کے روپ میں موجود ہیں تو احتیاط کیجئے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

خواہشات کے اسیر بننے سے محتاط رہیں۔ ہم آہنگی پر مبنی دوستانہ تعلقات محفوظ ثابت ہونگے۔ کئی سنسنی خیز سفر آگے آرہے ہیں ۔ کام میں اضافے کی وجہ سے تھکاوٹ ہو سکتی ہے ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

تدبیر اور حکمت عملی کی ضرورت درپیش ہوگی ۔ اس کے ساتھ ساتھ کامیابی کے لئے خوش قسمتی کی ضرورت بھی ہو گی ۔ بعض تشویشناک معاملات کا حل دریافت ہو جائے گا۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...